فرانسیسی صدر عمانوئل ماکروں کی دوسری مدت کے لیے انتخابات میں کامیابی کی خوشی میں اتوار کی شام دارالحکومت پیرس میں ایفل ٹاور کے نزدیک ایک تقریب منعقد ہوئی۔
تقریب میں عرب دنیا کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ فرح الدیبانی نے فرانس کا قومی ترانہ La Marseillaise گایا۔ قومی ترانے کے اختتام پر ماکروں نے مصر سے تعلق رکھنے والی فرح کے ہاتھ پر بوسہ دیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
فرح الدیبانی کی عمر 33 برس ہے۔ وہ مصر کے شہر اسکندریہ میں پیدا ہوئیں۔ فرح نے جرمنی میں برلن میں واقعHanns-Eisler Academy of Music سے گریجویشن مکمل کی۔ وہ پہلی غیر ملکی ہیں جنہوں نے کسی صدارتی تقریب میں فرانس کا قومی ترانہ La Marseillaise گایا۔ یہ ترانہ 1795ء میں لکھا اور منظور کیا گیا۔
فرح الدیبانی Opera گلوکاری کے شعبے میں متعدد ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔ انہوں نے بچپن سے اپنے والد کو کلاسیکی موسیقی میں مشغول پایا۔ ان کے دادا بھی پیانو بجایا کرتے تھے۔ فرح نے 14 برس کی عمر میں مصر کی مشہور کلاسیکل گلوکارہ نیفین علوبہ سے گلوکاری کی تربیت حاصل کرنا شروع کی تھی۔
-
سعودی شاہ اورولی عہد کی ماکرون کودوبارہ فرانس کا صدرمنتخب ہونے پرمبارک باد
سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فرانسیسی ...
بين الاقوامى -
فرانس: عمانوایل ماکرون انتخابات میں لی پین کو شکست دے کر دوبارہ صدرمنتخب
فرانس کے صدرعمانوایل ماکرون نے اتوار کے روز انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی ...
بين الاقوامى -
ہم جنگ سے بچنا اوراعتماد قائم کرنا چاہتے ہیں: ماکرون کی پوتین سے گفتگو
فرانسیسی صدر عمانوایل ماکرون نے پیر کو کریملن میں مذاکرات کے آغاز میں روسی ہم منصب ...
بين الاقوامى