.

شام سے اردن ڈرون کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اردن کی فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کی سرزمین سے اردن کی سرزمین پر آنے والے ڈرون سے لدی منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دیا۔

پیٹرا نیوز ایجنسی کے مطابق اردنی مسلح افواج کی جنرل کمان کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا کہ نگرانی اور پیروی کے ذریعے طیارے کو کنٹرول کرکے مار گرایا گیا اورعلاقے کی تلاشی لینے کے بعد بڑی مقدار میں نشہ آور اشیاء برآمد ہوئیں۔

ذریعے نے کہا کہ اُردن کی مسلح افواج ہر وقت ہرایسے شخص کی تلاش میں رہتی ہیں جو وطن اور شہریوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کا باعث بنے۔ حکام بیرون ملک سے منشیات کی اسمگلنگ کی ہرکوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

جب کہ اردنی سرحدی محافظوں نے خونریز لڑائیاں لڑی، جس کے دوران انہوں نے رواں سال 30 سے زائد اسمگلروں کو ہلاک کیا اور بھاری مقدار میں منشیات کیپٹاگون کی گولیاں ضبط کی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں