فن لینڈ میں گیس سسٹم آپریٹنگ کمپنی کے اعلان کے مطابق روسی کمپنی "گیس بروم" نے آج ہفتے کے روز فن لینڈ کے لیے گیس کی برآمد روک دی ہے۔
گیس فریڈ فن لینڈ نامی کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایماٹرا انٹری پوائنٹ کے راستے گیس کی درآمد کا سلسلہ موقوف ہو چکا ہے۔
ایماٹرا فن لینڈ میں روسی گیس کے داخلے کا پوائنٹ ہے۔
روسی کمپنی "گیس بروم" یورپی ممالک سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ روسی گیس حاصل کرنے کے مقابل ادائیگی روسی کرنسی (روبیل) میں کریں اس لیے کہ یوکرین پر حملے کے سبب ماسکو پر پابندیاں عائد ہو گئی ہیں۔ تاہم فن لینڈ اس مطالبے کو مسترد کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ روسی صدر ولادی میر پوتین نے مارچ کے اواخر میں ایک آرڈیننس پر دستخط کیے تھے۔ اس کے تحت روس کے غیر دوست ممالک سے روسی گیس خریدنے والوں کے لیے ادائیگی کا ایک نیا نظام مقرر کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں یورپی یونین کے ممالک بھی شامل ہیں۔
آرڈیننس کے تحت غیر دوست ممالک کی یورپی کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ "گیس بروم" بینک میں دو کھاتے کھولیں۔ ان میں ایک یورو میں اور دوسرا روبیل میں ہو گا۔
-
روسی گیزپروم نے پولینڈ اور بلغاریہ کو گیس کی سپلائی روکنے کی دھمکی دے دی
پولینڈ یوکرین کا بھر پور حمایتی ہے اور اس نے یوکرینی پناہ گزینوں کی بڑی تعداد کو ...
بين الاقوامى -
روسی گیس کی قیمت جمعہ سے صرف روبل میں اداکرنا ہوگی:پوتین
روسی صدر ولادی میرپوتین نے جمعرات کو ایک فرمان پر دست خط کیے ہیں۔اس میں کہا گیا ہے ...
بين الاقوامى -
روسی گیس کی بندش کے خطرے سے نمٹنے کے لئے یورپی ممالک کا اجلاس
یورپی یونین میں شامل ممالک کے توانائی کے امور کے ذمہ دار اداروں نے پیر کے روز ...
بين الاقوامى