سوڈان میں گذشتہ گھنٹوں کے دوران میں سوشل میڈیا پر ایک وڈیو نے ہزاروں شہریوں کو متوجہ کر لیا۔ جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والی وڈیو میں ایک آدمی کو لاکھوں سوڈانی پاؤنڈز آگ میں جلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹک ٹاک کے پلیٹ فارم پر پوسٹ ہونے والی وڈیو میں سوڈانی شہری پانچ سو پاؤنڈ کے کرنسی نوٹوں کو آگ میں ڈالتا ہوا نظر آ رہا ہے۔
اس حرکت کی وجہ بتاتے ہوئے اس بے چارے شخص نے انکشاف کیا کہ اسے دھوکے اور جعل سازی کا شکار بنایا گیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق اس شخص کو ایک تجارتی معاملے کے سلسلے میں حاصل ہونے والی رقم جعلی نوٹوں پر مشتمل تھی۔
اس کے نتیجے میں اس شخص نے فوری طور پر تمام نوٹوں کو جلا ڈالا تا کہ کوئی اور شہری اس جال میں نہ پھنس سکے۔
سوشل میڈٰیا پر لوگوں کی مختلف آراء سامنے آئی ہیں۔ بعض نے اس شخص کے عمل کی حمایت کی ہے جب کہ دیگر کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کو واقعے کی اطلاع پولیس کو دینا چاہیے تھی تا کہ مجرم کو پکڑ کر قرار واقعی سزا دی جاتی !
-
سعودی عرب میں ایک لڑکی کا اپنی سہیلی پر تشدد،پولیس کو مداخلت کرنا پڑی: ویڈیو
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایک ویڈیو کلپ کے بڑے ...
مشرق وسطی -
سعودی مصنف نے اپنی پسندیدہ کار فروخت کے لیے کیوں پیش کی؟
سعودی عرب کے ایک مصنف اور محقق انور آل خلیل نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ ...
مشرق وسطی -
مکمل خواتین کریو کے ساتھ سعودی عرب کی پہلی اندرون ملک پرواز
سعودی عرب کی ایئرلائن فلائی اے ڈیل نے مملکت میں پہلی اندرون ملک پرواز کی ہے جس کا ...
مشرق وسطی