خبردار! خواتین کو چھیڑنے کا ایسا انجام بھی ہوسکتا ہے:ویڈیو دیکھیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ پراکثر نوجوانوں کو درگت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تازہ ویڈیو میں بھی ایسے ہی واقعے کا انجام دیکھا جا سکتا ہے جس میں ایک لڑکی کو چھیڑنے پر نوجوان کو لاتیں کھانا پڑیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پرنشر ہونے والی یہ ویڈیو جنوبی برازیل ریاست ریو گرانڈے ڈو سل کے دارالحکومت پورٹو الیگری میں ایک فاسٹ فوڈ برانچ کے اندرمانیٹرنگ کیمرے میں محفوظ ہوگئی تھی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی اپنے موبائل فون پر کچھ دیکھ رہی ہے اور پاس سے گذررنے والا شخص اس کوچھو کر گذرتا ہے۔ لڑکی نے آؤ دیکھا نہ تاؤ، پلٹ کر اس شخص پر جھپٹ پڑی اور اس پرمُکوں کی بارش کردی۔

یہ لڑکی ایک مقامی گیس اسٹیشن پرملازم تھی۔ اس نے ہراساں کرنے والے لڑکے کی اس طرح پیٹائی کی جیسے ریسلنگ کا میچ ہو۔ اس دوران ایک دوسری خاتون درمیان میں آئیں اور انہوں نے اس شخص کو بچانے کی کوشش کی مگر معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا بلکہ نوجوان نے بھاگنے کی کوشش کی تو وہ دروازے سے باہر گر پڑا۔ بدقسمتی سے اس کا شناختی کارڈ وہیں گر گیا جو خاتون نے اٹھا کر پولیس کو دیا اس کے خلاف ہراسانی کی شکایت کی۔ پولیس نے اگلے روز اس شخص کو گرفتار کیا۔ اسے تین ماہ قید اور 1800 ڈالر کے مساوی رقم کا جرمانہ کیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں