حج 1443

یمن ۔ سعودی راہداری الودیعہ پہنچنے پر دو ہزار ضیوف الرحمان کا خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یمن سے دو ہزار حجاج پر مشتمل عازمین حج کا پہلا قافلہ یمن اور سعودی عرب کے درمیان زمینی سرحدی راہدی الودیعہ کے ذریعے مملکت پہنچا ہے۔
الودیعہ سرحدی راہداری یمن اور سعودی عرب کے درمیان حضر الموت کے تاریخی شہر کی جانب سے ملنے والی سرحد پر واقع ہے۔
اس راہداری کے ذریعے یمنی ضیوف الرحمان سفری دستاویزات کی جانچ کے بعد سہولت کے ساتھ سعودی عرب داخل ہوئے۔
سرحدی راہداری پر حاجیوں کے لیے ایک آرام گاہ بنائی گئی ہے جہاں سعودی حکام نے اللہ کے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ استقبالیہ ڈرنکس اور کھانے سے مہمانوں کی تواضع کی گئی۔ استراحہ الحجاج میں اللہ کے مہمانوں کی راحت اور سکون کا مکمل انتظام پایا جاتا ہے۔
الودیعہ راہداری آمد کے بعد متعلقہ حج حکام یمن سے آنے والے اللہ کے مہمانوں کو بسوں کے ذریعے مکہ المکرمہ پہنچاتے ہیں
جنرل حج ڈائریکٹوریٹ ہر سال حج سیزن کے موقع پر ضیوف بیت اللہ الحرام کی سہولت کے لئے دور دراز سرحدی چوکیوں اور بندرگاہوں پر جدید ٹکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے خصوصی انتظام کرتی ہے جہاں اعلیٰ تربیت یافتہ عملہ اللہ کے مہمانوں کی مملکت میں داخلے سے متعلق کاغذی کارروائی کو کم سے کم وقت میں انجام دے کر انہیں اللہ کے گھر اور روضہ رسول زیارت کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں