قطر کے امیر الشیخ تمیم بن حمد آل ثانی کل جمعہ کو قاہرہ پہنچےجہاں انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہ نماؤں کی ملاقات مصر کے سرکاری ٹی وی پر دکھائی گئی۔
صدر جمہوریہ کے سرکاری ترجمان نے کہا کہ اس دورے میں دونوں رہ نماؤں کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں، علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی امور میں ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی۔
ادھر قطر کے شاہی دربار کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر قطر دولت مشترکہ سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کے بعد روانڈا کے شہر کیگالی سے سرکاری دورے پر قاہرہ روانہ ہوئے۔
سیسی کی طرف سے دعوت
مصری صدر نے اس سے قبل الشیخ تمیم بن حمد کو مصر کے دورے کی دعوت دی تھی اور اگلے مرحلے میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو آگے بڑھانے کے لیے مشاورت جاری رکھنے اور کام کرنے کی اہمیت کا اظہار کیا تھا۔
السیسی نے ایک سال قبل قطر کے امیر کو ایک پیغام بھیجا تھا، جو مصری وزیر خارجہ سامح شکری نے امیر قطر تک پہنچایا تھا۔ اس پیغام میں انہوں نے دوطرفہ تعاون کے مختلف میکانزم کو دوبارہ شروع کرنے کے مقصد سے دونوں ممالک کے درمیان باہمی اقدامات کو جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا تھا۔ دونوں ممالک نے سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے عرب ممالک کے اجلاس کے اعلامیے کے مطابق حل کرنے سے اتفاق کیا تھا۔
خیال رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران مصر اور قطر کے درمیان تعلقات سرد مہری کا شکار رہے ہیں۔ مصر میں سنہ 2013ء کو اخوان المسلمون کے صدر محمد مرسی کا تختہ الٹے جانے کے بعد دوحا اور قاہرہ کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جو کئی سال تک جاری رہی۔ رواں سال جنوری میں سعودی عرب کے شہر العلا میں ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مصر اور قطر کے درمیان حل طلب مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔
-
امیرِقطر شیخ تمیم سفارتی بائیکاٹ کے خاتمے کے بعد مصر کا پہلا دورہ کریں گے
امیرِقطرشیخ تمیم بن حمد آل ثانی جمعہ کو مصر کا دورہ کریں گے۔ مصر اور قطر کے درمیان ...
مشرق وسطی -
مؤخر ادائیگی پر گیس خریداری کے لیے پاکستان کے قطر سے مذاکرات
پاکستان قطر سے کئے گئے طویل المدتی معاہدوں کی روشنی میں دوحہ سے مؤخر ادائیگی پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیلیوں کو فٹ بال ورلڈکپ کے لیے قطرمیں داخلے کی اجازت ہوگی: وزراء
اسرائیلی شہری قطر میں ہونے والے فیفا فٹ بال ورلڈ کپ 2022 کے میچوں کو دیکھنے کے لیے ...
بين الاقوامى