سعودی عرب:عالمی سطح پرقیمتوں میں اضافے کے مضمرات سے نمٹنےکے لیے5.3ارب ڈالرمختص

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی عرب نے شہریوں کوعالمی سطح پربڑھتی ہوئی قیمتوں کے مضمرات سے نمٹنے میں مدد دینے کے لیے 5.3 ارب ڈالر مختص کیے ہیں۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی صدارت میں کونسل برائے اقتصادی اور ترقیاتی امور نے متعدد معاشی اور ترقیاتی امور کا جائزہ لیا ہے اور اس کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان کے ذریعے مذکورہ رقم مختص کرنے کی منظوری دی ہے۔

ایس پی اے کے مطابق کونسل کے اجلاس میں ولی عہد نے "بین الاقوامی سطح پر ہونے والی پیش رفت کے پیش نظر ضرورت مند شہریوں کی احتیاجات کومدنظررکھنے کی ضرورت پرزور دیا۔واضح رہے کہ یوکرین جنگ اور دیگرعالمی حالات کے پیش نظر کچھ بنیادی ضروریات کی لاگت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔

پانچ ارب تیس کروڑ ڈالر کی رقم میں سے 2.7 ارب ڈالر سماجی تحفظ سے مستفید ہونے والوں کے لیے مختص کی جائے گی۔اسی میں سے شہری اکاؤنٹ پروگرام اور سمال لائیو سٹاک بریڈرز اسپورٹ پروگرام کی معاونت کے لیے رقم مہیا کی جائے اور شہریوں کے کھاتوں میں براہ راست نقد رقوم منتقل کی جائیں گی۔

باقی رقم مملکت کے تزویراتی ذخیرے کو بڑھانے اور ان کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وقف کی جائے گی۔ایس پی اے نے شاہی فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں مالی سال 2022 میں سماجی تحفظ سے فائدہ اٹھانے والوں میں مجموعی طور پر 53 کروڑ20 لاکھ ڈالر ایک اضافی پنشن کی ادائی کے طور پرتقسیم کیے جائیں گے۔

مملکت پہلے اعلان کردہ ضوابط کے مطابق سٹیزن اکاؤنٹ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کو بھی دوبارہ کھولے گی۔رواں مالی سال کے اختتام پرسٹیزن اکاؤنٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کی اضافی مالی امداد کے لیے 2.1 ارب ڈالر کی رقم مختص کی جائے گی۔نیز10 کروڑڈالر80 لاکھ ڈالر کی رقم چھوٹے لائیو سٹاک بریڈرز سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والوں کی مالی معاونت کے لیے مختص کی جارہی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں