روسی صدرپوتین اورسعودی ولی عہد کا اوپیک پلس میں ہم آہنگی کی اہمیت پر زور

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

کریملن نے جمعرات کواطلاع دی ہے کہ روسی صدر ولادی میرپوتین اور سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے فون پر گفتگو کرتے ہوئے تیل برآمدکنندگان ممالک پر مشتمل اوپیک پلس فریم ورک کے اندر مزید تعاون کی اہمیت پرزوردیا ہے۔

دونوں رہنماؤں نے کہا کہ روس اور سعودی عرب توانائی کی عالمی منڈی میں ضروری توازن اور استحکام برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اوراس ضمن میں مسلسل اپنی ذمے داریاں پوری کررہے ہیں۔

کریملن نے کہا کہ انھوں نے دوطرفہ تعلقات کا’’مثبت جائزہ‘‘لیا اور’’باہمی مفاد میں تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینےپربھی تبادلہ خیال کیا ہے‘‘۔

دونوں رہنماؤں نے شام کی صورت حال پر بھی بات چیت کی اورصدر پوتین نے ایران اور ترکی کے صدور کے ساتھ تہران میں 19 جولائی کو ہونے والی اپنی ملاقات کے نتائج سے سعودی ولی عہد کو آگاہ کیا۔

ولادی میرپوتین نے تہران میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ساتھ سہ فریقی سربراہ اجلاس میں شرکت کی تھی اور انھوں نے شام میں جاری جنگ اوروہاں قیام امن پرتبادلہ خیال کیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں