چین نے امریکا اور بھارت کی جانب سے جیش محمدکے کمانڈر پر پابندی کی قرارداد کو مزید غور کے لئے ملتوی کر دیا۔
امریکا اور بھارت نے جیش محمد کے کمانڈر عبدالرئوف اظہر کے سفر پر پابندی اور ان کے اثاثوں کو منجمد کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔ اس قرارداد پر عمل اس وقت ممکن ہو سکے گا اگر سیکیورٹی کونسل کے تمام 15 ارکان اس پر اتفاق رائے بنائیں گے۔
اقوام متحدہ میں چینی مشن کے ایک ترجمان نے برطانوی خبررساں ادارے 'رائیٹرز' سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "ہمیں اس کیس پر مزید غور کے لئے وقت درکار ہے جس کی وجہ سے اس قرار داد کو روکا گیا ہے۔ یہ التوا کمیٹی کی گائیڈ لائنز کے عین مطابق ہے ۔"
امریکی وزارت خزانہ نے سنہ 2010ء میں عبدالرئوف اظہر پر بھارت میں متشدد کارروائیوں کی حوصلہ افزائی کے جرم میں دہشت گرد قرار دے دیا تھا۔
-
چین نے تائیوان کے گرد نئی فضائی اور بحری مشقوں کا اعلان کر دیا
امریکی سپیکر کے دورے کے بعد سے تائیوان پر دبائو بڑھانے کی چینی سرگرمیاں جاری ہیں
بين الاقوامى -
چین نے امریکہ کے ساتھ تمام قسم کی بات چیت معطل کرنے کا عندیہ ظاہر کر دیا
پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد دو بڑی طاقتوں میں غیر علانیہ جزوی سفارتی امور کی ...
بين الاقوامى -
تائیوان کے گرد گھیرا تنگ کرنے کے لیے چینی فوجی مشقیں قابل مذمت ہیں: بلنکن
امریکہ کی تائیوان سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں ہے
بين الاقوامى