ملکہ کی آخری رسومات پر ہائی الرٹ کے دوران لندن میں دو پولیس اہلکاروں پر چاقو حملہ

زخمی ہسپتال منتقل ، ایک گرفتار مشتبہ شخص بھی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی دارالحکومت لندن میں ملکہ الزبتھ دوم کی جاری آخری رسومات کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ تھی لیکن انتہائی چوکس سکیورٹی کے دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار کر کے دو پولیس افسروں کو زخمی کر دیا۔ یہ واقعہ لندن وسطی علاقے میں جمعہ کو صبح سویرے پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں زخمی پولیس افسران کو ہسپتال منتقل کیا جا چکے ہے۔ ان کے ساتھ ایک مشتبہ شخص بھی زخمی ہونے کے بعد ہسپتال داخل ہو چکا ہے۔

لندن پولیس نے اس بارے میں کہا ہے ''ہم زخمیوں کے بارے میں مزید 'اپ ڈیٹس ' کے منتظر ہیں تاکہ ان کی حالت کا اندازہ ہو سکے۔ میٹرو پولیٹن پولیس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کے آس پاس کے حالات کے بارے میں جانکاری شروع کی جاچکی ہے۔

خیال رہے یہ واقعہ ایسے ماحول میں پیش آیا ہے جب ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی تدفین سے پہلے انہیں پارلیمنٹ کے قریب رکھا گیا ہے تاکہ لوگ اپنی ملکہ کو آخری بار دیکھ سکیں۔ اس وجہ سے اس علاقے میں غیر معمولی سکیورٹی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔ الزبتھ دوم کی ریاستی اہتمام کے ساتھ تدفین پیر کے روز ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں