ابوظبی:فائرفائٹروں نے فیکٹری میں گیس سلنڈرپھٹنے سے لگنے والی آگ پرقابوپالیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ابوظبی میں فائر فائٹروں نے ایک صنعتی علاقے میں واقع فیکٹری میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے لگنے والی آگ پر قابو پا لیا ہے۔

ابوظبی پولیس نے اپنے سوشل میڈیا چینلز پر بتایا کہ سول ڈیفنس اتھارٹی نے ہفتے کو علی الصباح ابوظبی انڈسٹریل زون میں واقع ایک گیس پلانٹ میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی کارروائی کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فائر فائٹروں نے آگ پرقابو پا لیا ہے اوروہ فیکٹری اور آس پاس کے درجہ حرارت کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

گیس سلنڈر کے دھماکے کی وجوہ جاننے کے لیے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس واقعہ میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ابوظبی پولیس نے شہریوں پرزوردیا ہے کہ وہ ایسے واقعات کی صورت میں افواہیں پھیلانے سے گریز کریں اور امارت میں متعلقہ اور قابل اعتماد حکام سے معلومات حاصل کریں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں