سعودی عرب کے خودمختاردولت فنڈ نے سبزبانڈز کے لیے بینکوں کی خدمات حاصل کرلیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے خود مختاردولت فنڈ، پبلک انویسٹمنٹ فنڈ (پی آئی ایف) نے سٹی اور جے پی مورگن سمیت مختلف بینکوں کی خدمات حاصل کی ہیں تاکہ امریکی ڈالرکی بالادستی کے حامل کثیرالجہت گرین بانڈز کے پہلے اجراء کا انتظام کیاجا سکے۔

ایک دستاویز کے مطابق بی این پی پریباس، سٹی، ڈوئچے بینک، گولڈمین ساکس اور جے پی مورگن کو مشترکہ عالمی رابطہ کار مقرر کیا گیا ہے اور وہ فعال بک رنرز کے طور پر منگل سے شروع ہونے والی سرمایہ کاروں کی بولیوں کا اہتمام کریں گے۔

پانچ، 10 سال اور ممکنہ طورپرایک طویل تاریخ کی مدت کی قسطوں میں بانڈز کا پہلا اجراء مارکیٹ کے حالات کے تابع ہوگا۔ یہ اجراء جی اے سی آئی فرسٹ انویسٹمنٹ کمپنی کے تحت ہوگا اور پی آئی ایف کے ذریعے اس کی ضمانت دی جائے گی۔

پریزنٹیشن میں معیشت کوتیل کی آمدن سے نجات کے لیے وسیع تر اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے کا حوالہ دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پی آئی ایف سعودی عرب کی سبزامنگوں کو حاصل کرنے کے لیے کلیدی پہیّے کے طور پر کام کر رہا ہے۔

اس فنڈکا مقصد 2025 تک مینجمنٹ کے تحت اپنے اثاثوں کو10 کھرب ڈالر سے زیادہ تک بڑھانا ہے اوراس کو توقع ہے کہ قابل تجدید توانائی ، صاف ٹرانسپورٹ اور پانی کے پائیدارانتظام سمیت سبزکاری کے منصوبوں پر2026 تک 10 ارب ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں