امیرکویت شیخ نواف الاحمد الصباح ہفتے کے روز معمول کے طبی معائنے کے لیے اٹلی پہنچ گئے ہیں۔ کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’کونا‘ نے ان کی اٹلی میں آمد کی اطلاع دی ہے۔
قبل ازیں پانچ جولائی کوامیرِکویت شیخ نواف کاطبی معائنہ کیا گیا تھا اوران کے بہ قول ان کا یہ معائنہ کامیاب رہا تھا اوربتایا تھاکہ ان کا مزید میڈیکل چیک اپ جاری رہے گا۔
شیخ نواف نے اپنے بھائی سابق امیر شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح کی وفات کے بعدستمبر2020 میں تیل کی دولت سے مالامال خلیجی عرب ریاست میں اقتدارسنبھالا تھا۔