20ویں منزل پرلٹکی خاتون کوریسکیو کیے جانے کی دل دہلادینے والی ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

ایک جرات مندانہ اور منفرد ریسکیو آپریشن میں نیویارک کے فائر فائٹرز نے ایک عورت کو بچانے کے لیے رسی کا استعمال کیا۔ یہ اپنی نوعیت کا ایک مشکل اور حیرت انگیز آپریشن تھا۔ ہفتے کے روز خاتون اپنے اپارٹمنٹ میں آگ لگنے کے بعد مین ہٹن اپارٹمنٹ کی عمارت کی 20ویں منزل سے لٹک ئی تھی۔ خاتون کے مشکل میں پھسنے اور اسے ریسکیو کیے جانے کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ہے۔

دل دہلا دینے والی ویڈیو میں خاتون اپارٹمنٹ کی کھڑکی کے باہر لٹکتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے جب کہ عمارت کے اندر سے دھواں اٹھتا ہے اور فائر فائٹرز نے اسے گھیر رکھا ہے۔ نیویارک پوسٹ کے مطابق ان میں سے ایک ریسکیو کارکن نے رسی سے عورت کو باندھا جس کے بعد اس کے ساتھی اسے آہستہ آہستہ اپارٹمنٹ میں نیچے لے گئے، جہاں ایک اور فائر فائٹر نے اسے اندر کھینچ لیا۔

شہر کے حکام نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ نیویارک میں لگنے والی آگ میں 38 افراد زخمی ہوئے جو کہ لیتھیم آئن بیٹری کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔ یہ آگ ممکنہ طور پر سکوٹر میں استعمال ہونے والی بیٹری کی وجہ سے لگی۔

’سی این این‘ نے نیویارک کی فائر کمشنر لورا کاوناگ کے حوالے سے بتایا کہ مین ہٹن اپارٹمنٹ کی عمارت میں لگنے والی آگ میں دو شدید زخمی اور پانچ کم شدید زخمی ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق فائر چیف ڈین فلن نے تصدیق کی کہ اس سال کی 200ویں آگ ایک چھوٹے الیکٹرک موبلٹی ڈیوائس (سائیکل، سکوٹر، الیکٹرک اسکیٹ بورڈز) کے لیے لیتھیم آئن بیٹری کی وجہ سے لگی۔

فلن نے CNN کو بتایا کہ "ہم نے اس سال صرف ان بیٹریوں کی وجہ سے 6 اموات ریکارڈ کی ہیں جو چھوٹے موبلٹی ڈیوائسز کو پاور کرتی ہیں"۔ ان کا کہنا تھا کہ حکام کا خیال ہے کہ آگ ایک اپارٹمنٹ میں لگی جہاں اس کا مکین سائیکلوں کی مرمت کر رہا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں