سعودی عرب کی استنبول میں بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

وزارتِ خارجہ کے بیان میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی کے خلاف ترکیہ کی حمایت کا اعادہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

سعودی عرب نے جمہوریہ ترکیہ کے سب سے بڑے شہر استنبول کے استقلال ایونیومیں بم حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سعودی عرب استنبول کے وسطی علاقے تقسیم میں دہشت گردی کے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتاہے۔

اتوار کی سہ پہراس بم دھماکے کے نتیجے میں چھے افراد ہلاک اورکم سے کم پچاس زخمی ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مقامی لوگوں اورغیرملکی سیاحوں میں مقبول استقلال شاپنگ اسٹریٹ میں شام 4 بج کر 20 منٹ پر دھماکا ہوا تھا۔

سعودی عرب نے اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف ترکیہ کی حمایت کا اعادہ کیا ہے اور مقتولین کے اہل خانہ،ترک حکومت اورعوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔

ترک صدررجب طیب ایردوآن نے وسطی استنبول میں ہونے والےاس ’گھناؤنے حملے‘ کی مذمت کی ہے۔انھوں نے دہشت گردی کے اس واقعے کے بعد ٹیلی ویژن پرایک نشری پریس کانفرنس میں کہا :’’ہماری ریاست کی متعلقہ اکائیاں اس گھناؤنے حملے کے پیچھے کار فرما مجرموں کو تلاش کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں‘‘۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں