چین کے صدرشی جِن پنگ جمعرات کو الیمامہ محل پہنچے ہیں جہاں انھوں نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیزاورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے الیمامہ محل میں شاہی دیوان میں صدر شی جن پنگ کا استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں باضابطہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی۔
الأمير محمد بن سلمان يستقبل الرئيس الصيني في الديوان الملكي بـ #الرياض#قمم_الرياض
— العربية (@AlArabiya) December 8, 2022
#العربية pic.twitter.com/8F2IKiSChJ
چینی صدر بدھ کے روزسعودی عرب کے تین روزہ دورے پر الریاض پہنچے تھے۔
شاہ سلمان اور صدر شی باہمی ملاقات کے علاوہ سعودی،چین سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے تھے۔وہ جمعہ کو دو دیگر سربراہ اجلاسوں شریک ہوں گے۔ان میں ایک چین، خلیج سربراہ اجلاس اور دوسرا چین،عرب سربراہ اجلاس ہوگا۔ان میں خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور عرب ریاستوں کے سربراہان بھی شریک ہوں گے۔
الرئيس الصيني يصل إلى قصر اليمامة في #الرياض لعقد قمة مع #الملك_سلمان
— العربية (@AlArabiya) December 8, 2022
#العربية pic.twitter.com/0X12fqbKJH
دریں اثناء مصر کے صدرعبدالفتاح السیسی چین عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں جمعرات کو الریاض پہنچے تھے۔
رواں ہفتے کے اوائل میں سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) نے اطلاع دی تھی کہ شی جن پنگ کے دورہ مملکت کے موقع پر110 ارب سعودی ریال (29.26 ارب ڈالر) مالیت کے 20 سے زیادہ ابتدائی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔
ایس پی اے نے بدھ کو یہ اطلاع دی تھی کہ صدر شی کے دورے کے آغاز پرسعودی اور چینی کمپنیوں نے سرمایہ کاری کے 34 معاہدوں پر دست خط کیے ہیں۔
ان میں سبزتوانائی، سبزہائیڈروجن، فوٹو وولٹک انرجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، کلاؤڈ سروسز، ٹرانسپورٹیشن، لاجسٹکس، میڈیکل انڈسٹریز، ہاؤسنگ اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے سمجھوتے اور معاہدے شامل ہیں۔