پولینڈ کے پولیس چیف تحفےمیں ملنے والے پیکٹ میں موجود بم پھٹنے سے زخمی، اسپتال داخل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

پولینڈ کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو بتایا ہے کہ پولینڈ کے پولیس چیف جاروسلاو چمچیک کو ایک دھماکے کے نتیجے میں معمولی چوٹیں آنے پر ہسپتال لے جایا گیا ہے۔ یہ دھماکہ انہیں ملنے والے ایک پارسل میں ہوا جو مبینہ طور پر ایک تحفے کی شکل میں پولیس چیف کو بھیجا گیا تھا۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ روز صبح 7 بج کر 50 منٹ پر پولیس چیف کے دفتر سے متصل ایک کمرے میں ایک دھماکہ ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 11-12 دسمبر کو یوکرین کے اپنے ورکنگ دورے کے دوران پولیس چیف کو ملنے والے تحائف میں سے ایک پھٹ گیا۔

وزارت کے مطابق چمچئک نے دورے کے دوران یوکرینی پولیس اور ایمرجنسی سروسز کے اہلکاروں سے ملاقات کی تھی۔ اس موقعے پرانہیں یوکرینی عہدیداروں کی طرف سے تحائف دیے گئے تھے۔ ان میں ایک پیکٹ میں بم موجود تھا۔

بیان میں پولیس سربراہ کے زخموں کو "معمولی" قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ وہ اب بھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

قومی پولیس ہیڈ کوارٹر کے ایک شہری ملازم کو بھی معمولی چوٹیں آئیں جنہیں ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ پولش فریق نے یوکرین سے وضاحتیں فراہم کرنے کو کہا ہے۔

یورپ کئی مشتبہ پارسلز موصول

پیر کے روز فرانسیسی حکام نے ملک میں سرکاری محکموں اور اہم اداروں کو بوبی پارسلز کےبارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ ایک سکیورٹی ذریعے کے مطابق حال ہی میں اسپین میں یوکرینی مشنوں اور سرکاری اداروں کو نشانہ بنانے کے خطرے سے خبردار کیا گیا تھا۔

ذرائع نے بتایا کہ پیرس میں یوکرین کے سفارت خانے کو بھی ایسا ہی ایک پیکج موصول ہوا تھا، جس میں لی فگارو اخبار کی رپورٹ کی تصدیق کی گئی تھی۔

ان حملوں کی تعداد میں اضافے کی روشنی میں فرانسیسی وزیر اعظم سے وابستہ جنرل سیکرٹریٹ برائے دفاع اور قومی سلامتی نے وزارتوں اور سرکاری محکموں کو ایک میمورنڈم بھیجا ہے تاکہ انہیں متنبہ کیا جائے اور بتایا جائے کہ اگر ایسا کوئی حملہ ہوتا ہے تو کیا اقدامات کیے جائیں گے۔

ہسپانوی ٹیلی ویژن اسٹیشن "لا سیکسٹا" کے مطابق دسمبر کے آغاز میں اعلان کیا گیا کہ اسپین میں امریکی سفارت خانے کو دوسرے پیکجوں کی طرح ایک دھماکہ خیز پیکج ملا ہے جو اسپین میں کئی مقامات پر بھیجا گیا تھا۔

پولیس نے تصدیق کی کہ پیکج کو روک لیا گیا تھا۔ اسپین میں اعلان کردہ بوبی ٹریپ پارسلز کی تعداد 6 تک پہنچ گئی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں