42 سال بعد مکہ مکرمہ کی مشہور ترین نشانی ’’مکہ گیٹ‘‘ کی دیکھ بھال اور آرائش

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
4 منٹس read

مکہ معظمہ میونسپلٹی نے جدہ ایکسپریس روڈ کے قریب شہزادہ محمد بن سلمان روڈ پر واقع مکہ گیٹ ماڈل کو دیکھ بھال اور اسے خوبصورت بنانے کا کام شروع کر رکھا ہے۔ یہ کام آج جمعرات کو مکمل ہو رہا ے۔ اس طرح یہ جمالیاتی ماڈل اپنے قیام 42 سال گزر جانے کے بعد دوبارہ آرائش کے ساتھ بیت اللہ شریف آنے والے لاکھوں زائرین کی توجہ حاصل کرے گا۔

مکہ گیٹ کو سعودی پلاسٹک آرٹسٹ عزیز ضیا نے ڈیزائن کیا تھا ، اسے مکہ مکرمہ کے اہم مقامات میں شمار کیا جاتا ہے اور 4712 مربع میٹر کے رقبے پر محیط یہ شاندار ماڈل 46 ملین ریال کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا۔

دروازے کا ماڈل ایک لکڑی کے سٹینڈ پر رکھے ہوئے قرآن کی شکل سے متاثر ہے اور اس کے دونوں سرے ماڈل کے درمیان میں ایک دوسرے کو کاٹتے ہیں تاکہ یہ مکہ مکرہ سے آنے اور جانے والوں کو ایک ہی جیسی بصری سطح فراہم کر سکے۔

ماڈل کو ری انفورسڈ نکریٹ سے بنایا گیا ہے۔ یہ 152 میٹر لمبا اور 31 میٹر چوڑا ہے۔ یہ دروازہ مقدس دارالحکومت سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مکہ جدہ ہائی وے پر واقع ہے۔

یادیں لوٹ آئیں

ماڈل کے ڈیزائنر ضیا عزیز نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ وہ 42 سال سے زائد عرصہ قبل اس گیٹ کو ڈیزائن کرنے کی یادیں تازہ کرتے ہیں۔ جب ہولی کیپیٹل میونسپلٹی نے مکہ مکرمہ کے لیے ایک گیٹ قائم کرنے کی خواہش کا اعلان کیا تھا۔

میں نے اس وقت کیپیٹل میونسپلٹی کے اہلکار مرحوم شریف شرف العبدلی سے ملاقات کی جس نے حکام کی طرف سے مکہ کے لیے ایک گیٹ ڈیزائن کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ضیا نے مزید بتایا میں نے سب سے اہم ایسی چیز کے بارے میں سوچنا شروع کیا جو مکہ مکرمہ کو مقدس کرتی ہے۔ اس حوالے سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت اور وحی کا نزول سب سے اہم تھا۔

یہاں تک میں ایک ایسے ڈیزائن پر پہنچ گیا جو لکڑی کی کرسی کی نقل کرتا ہے جس پر قرآن مسجدوں میں رکھا جاتا ہے۔ اور اس وقت مجھے معلوم ہوا کہ یہ وہی ڈیزائن ہے جس کی میں تلاش کر رہا ہوں۔

بحالی کا کام

مکہ معظمہ میونسپلٹی کے سرکاری ترجمان اسامہ الزیتونی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ میونسپلٹی فی الحال اس ماڈل کے لیے عارضی اور ضروری دیکھ بھال کا کام کر رہی ہے۔ اس کے کچھ حصوں کی عمر گزر گئی اور اور کچھ دیگر حصوں کو نقصان پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیکھ بھال کا کام اس وقت روڈ سکیورٹی کے لیے خصوصی دستوں اور وزارت ٹرانسپورٹ کے ساتھ مل کر اور مکہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی براہ راست نگرانی میں کیا جا رہا ہے۔

مکہ گیٹ ماڈل کے جدہ شہر کی طرف سے بحالی کا کام شروع ے۔ پراجیکٹ کی دیکھ بھال کے کام کا مقصد بنیادی طور پر ماڈل کے کچھ حصوں کا عارضی علاج کرنا ہے۔ ایک طویل مدت گزرنے کی وجہ سے ماڈل میں پیدا ہونے والے خطرے کے کچھ نکات کو دور کرنا ہے۔ یہ اس لئے بھی اہم ہے کیونکہ یہ خطہ دو بڑے شہروں کو جوڑتا ہے اور یہاں پر ٹریفک بہت زیادہ ہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 10 دسمبر کو بحالی کا کام شروع ہوا تھا اور 15 دسمبر جمعرات کو امید ہے یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں