سکیورٹی سروسز پر حملے قبول نہیں کریں گے: اردنی بادشاہ
ریاستی ادارے قانون نافذ کرنے والوں کا احتساب کرنے کے لیے تمام اقدامات کریں گے: شاہ عبد اللہ دوم
اردنی بادشاہ شاہ عبداللہ دوم اور شہزادہ حسن بن طلال نے جمعہ کے روز معان گورنریٹ پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر کرنل عبدالرزاق کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ کرنل عبد الرزاق جمعرات کو احتجاج کے دوران انتقال کر گئے تھے۔
اردنی بادشاہ نے اس بات پر زور دیا کہ جو بھی ریاست کے خلاف ہتھیار اٹھاتا ہے اور عوامی املاک اور شہریوں کے حقوق پر قبضہ کرتا ہے اس کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا حملوں اور توڑ پھوڑ کی کارروائیاں وطن کی سلامتی کو بری طرح متاثر کرتی ہیں، اور ہم اس کی اجازت نہیں دیں گے۔
شاہ عبداللہ دوم نے جرش کے ضلع الکفر میں دیوان الدلابیح میں جاں بحق پولیس افسر کے گھر جا کر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور کہا یہ میرا بیٹا اور پوری قوم کا بیٹا ہے۔ ہم اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کہ مجرم کو اس کے گھناؤنے جرم پر سزا نہیں مل جاتی۔
اردنی بادشاہ نے مزید کہا کہ ہم اپنی سکیورٹی سروسز کے ان رہنماؤں کی توہین یا ان پر حملے کو ہر گز قبول نہیں کریں گے جو وطن اور شہریوں کی حفاظت پر نظر رکھتے ہیں۔
انہوں نے ان مشکل معاشی حالات کا حوالہ دیا جن سے شہری گزر رہے ہیں اور قانون کے اندر رہتے ہوئے پرامن طریقے سے اپنی رائے کا اظہار کرنے کے ان کے حق کا حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا ریاستی ادارے قانون کے مطابق مجرموں کا احتساب کرنے کے لیے تمام تر اقدامات کریں گے۔
-
اردن: خاتون ٹریفک پولیس اہلکار نے خودکشی سے روک کر نوجوان کی جان بچا لی
اردن کی ایک ٹریفک پولیس خاتون کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر پھیل گیا ہے۔ یہ خاتون ...
ایڈیٹر کی پسند -
ہالینڈ کے سفیرکے میڈیا کی آزادی بارے تبصرے پر اردن اور امارات کا احتجاج
اردن نے ہالینڈ کے سفیر کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے بارے میں تبصرے کو مسترد کردیا ...
مشرق وسطی -
سعودی سلامتی اور مفادات کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات کی حمایت کرتے ہیں: اردن
اردن کی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے اپنی سلامتی، استحکام اور مفادات کے تحفظ ...
مشرق وسطی