سعودی عرب کے موسمیاتی مرکز کا آیندہ دنوں میں شدید موسمی صورت حال کا انتباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے قومی مرکزبرائے موسمیات نے آیندہ دنوں میں شدید موسم کا انتباہ جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں موسلادھاربارش کے ساتھ اولے پڑسکتے ہیں، دھول کے طوفان کے ساتھ کم نظری کی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے،حدنگاہ محدود ہوسکتی ہے اور ساحل کے ساتھ اونچی لہریں بھی آسکتی ہیں۔

موسمیاتی مرکز نے کہا کہ جمعرات کی شام سے بارش شروع ہونے کی پیشین گوئی ہے اور جمعہ اور ہفتہ کو تیزبارش ہونے کا امکان ہے۔

اس کا کہنا ہے کہ ابتدائی پیشین گوئی سے ظاہرہوتا ہے کہ آیندہ ہفتے کے اختتام تک مملکت کے بیشتر علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق رواں ہفتے کے اوائل میں سعودی عرب کے شمالی علاقے تبوک میں برف باری ہوئی تھی اوروہاں منگل کی رات کو درجہ حرارت میں زبردست کمی واقع ہوئی تھی۔

مکہ مکرمہ، جدہ، ربیغ، طائف، جموم، الکامل، بحرہ، خلیس، اللیث، القنفضہ، الارضۃ، اعظم الباحہ اور عسیر میں موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

مرکز کے مطابق مدینہ منورہ، القصیم اوردارالحکومت الریاض بھی موسلادھاربارش سے متاثرہوں گے۔ان کے علاوہ الدمام، ظہران،الخبر،ابقیق، الاحسا اور القطیف سمیت مشرقی صوبہ میں اوسط درجے کی بارش کا امکان ہے۔

ماہرین نے جازان، فراسان، فیفا، الخوبہ، الارضہ، حروب، الحارث، الضائر، الشقیق، بیشہ اور نجران کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی کی ہے۔

مرکزموسمیات نے عوام پرزوردیا ہے کہ وہ موسم کی صورت حال کے بارے میں تازہ معلومات کے لیے محکمہ کی ویب سائٹ اورسوشل میڈیا اکاؤنٹس کومسلسل ملاحظہ کرتے رہیں اور احتیاط برتیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں