شاہ سلمان کی 100 ملکوں سے 1300 مرد و خواتین عازمین حج کی میزبانی کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رواں سال حج 1446ھ کے لیے 100 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1300 مرد و خواتین عازمینِ حج کو مہمان کے طور پر حج کی ادائیگی کی دعوت دینے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ میزبانی "خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے حج، عمرہ و زیارت پروگرام" کے تحت عمل میں آ رہی ہے۔ اسے سعودی عرب میں وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد نافذ کرتی ہے۔

وزیرِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد اور خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے پروگرام کے نگران اعلیٰ ڈاکٹر عبد اللطیف آل الشیخ نے وضاحت کی کہ شاہی ہدایت کے جاری ہوتے ہی وزارت نے مہمانوں کو بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے تمام تر وسائل اور صلاحیتیں وقف کر دی ہیں۔ ایک جامع عملی منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے، جس میں روحانی، ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں اسلامی اور تاریخی مقامات کی زیارت، نیز حرمین شریفین کے علما اور ائمہ کرام سے ملاقاتوں کا اہتمام شامل ہے۔

خادم حرمین شریفین کا مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام اسلامی دنیا کی دینی، علمی اور فکری قیادتوں سے تعلق مضبوط کرنے، اور دعوتی و تہذیبی روابط کو فروغ دینے کے حوالے سے ایک منفرد اور نمایاں منصوبہ ہے۔ اس پروگرام کے آغاز (1417ھ) سے اب تک 140 ممالک کے قریباً 65 ہزار عازمین کو مدعو کیا جا چکا ہے۔ انھیں وزارت کی جانب سے سفری، دینی، طبی اور ثقافتی خدمات کا مکمل نظام فراہم کیا گیا، جو ان کے نامزد کیے جانے سے لے کر فریضہ حج کی ادائیگی اور واپسی تک جاری رہتا ہے۔

مذکورہ وزیر نے زور دیا کہ یہ میزبانی مملکت کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے نہ ختم ہونے والے جذبے کی روشن مثال ہے، اور یہ مملکت کے اسلامی اقوام سے تعلقات کو مضبوط کرنے، اور عالمی سطح پر اس کے مثبت کردار کو فروغ دینے کے عزم کی عملی تصویر ہے، جو سعودی وژن 2030 کے اسلامی و انسانی اہداف کا حصہ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں