دل دہلا دینے والی ویڈیو، ڈوبنے والے بچے کی لاش مگرمچھ نے واپس کر دی
مگر مچھ لاش کمر پر لادے آ رہا تھا، دیکھا تو غائب ہوگیا، اہل خانہ ڈھونڈنے میں ناکام ہوچکے تھے
انڈونیشیا کے قصبے موارا جاوا کے افراد ایک بڑے مگرمچھ کی پیٹھ پر پہلے سے ڈوب جانے والے ایک بچے کی لاش کو لے جانے کی صورتحال کو دیکھ کر حیران رہ گئے۔ بچے کے ڈوبنے کے بعد اہل خانہ اسے ڈھونڈنے میں ناکام رہے تھے۔ 4 سالہ محمد زیاد وجایا کی لاش کو مگر مچھ نے انڈونیشیا کے مشرقی علاقے کالمنتان میں دریائے ماہاکام سے نکالا گیا۔
Udah liat ini belum ? [Askrl] ceritanya tu anak hilang trus kmren "dianterin" sama buaya. Cek videonya di ig itu ya kalo penasaran pic.twitter.com/rAHEhVS2i5
— Askrlfess (@Askrlfess) January 20, 2023
انڈونیشیا کے ٹیلی ویژن نیٹ ورک ’’ ٹی وی ون‘‘ کے مطابق ایک چونکا دینے والی ویڈیو میں ایک مگرمچھ کو ایک چھوٹے بچے کی لاش کو اپنی پیٹھ پر دریا کے کنارے لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مکینوں اور متاثرہ خاندان کی جانب سے بچے کی لاش دیکھنے کے بعد مگرمچھ فوری طور پر ندی میں غائب ہو گیا۔ مشترکہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم اور مکینوں نے لاش کو فوری طور پر نکال کر زمین پر منتقل کر دیا۔
بچے کی لاش کو کامیابی کے ساتھ زمین پر پہنچایا گیا تو اس پر کوئی زخم نہیں تھا۔ تاہم اس کی کمر پر کاٹنے کا ایک نشان تھا ، مگر مچھ کو اس کی لاش دریا سے نکالنے کے لیے کاٹنا پڑا تھا۔ اس سے قبل بتایا گیا تھا کہ چھوٹا لڑکا دریائے ماھاکام میں اس وقت ڈوب گیا جب وہ موا را جاوا میں اپنے گھر کے پیچھے اکیلا کھیل رہا تھا۔