اماراتی سفیرلانانسیبہ 2023ءکے لیےاقوام متحدہ کی انسداددہشت گردی کمیٹی کی سربراہ مقرر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب لانا زکی نسیبہ کو عالمی ادارے کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کی نئی چیئرپرسن نامزد کیا گیا ہے۔

وہ 2013 سے نیویارک میں متحدہ عرب امارات کی سفیراور اقوام متحدہ میں مستقل مندوب کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی ہیں۔انھیں فروری 2021 سے سیاسی امور کی معاون وزیرمقرر کیا گیا تھا اور نومبر 2017 سے گریناڈا میں متحدہ عرب امارات کی غیر مقیم سفیرکی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہی ہیں۔

اقوام متحدہ میں سفیر کے طور پرتقررسے قبل لانا زکی نسیبہ نے متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون میں خدمات انجام دیں، جہاں انھوں نے 2009 میں وزارت کے پالیسی پلاننگ ڈپارٹمنٹ کی بنیاد رکھی اور تین سال تک اس کی پہلی ڈائریکٹر تھیں۔2017ء میں انھیں متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم کے گورنمنٹ ایکسی لینس ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

انھوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تاریخ میں بی اے (آنرز) اور لندن یونیورسٹی کے اسکول آف اورینٹل اور افریقی اسٹڈیز (ایس او اے ایس) سے اسرائیلی اور یہودی تارکین وطن کے مطالعہ میں امتیاز کے ساتھ ایم اے کی ڈگری حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی (سی ٹی سی) 2001 میں امریکا کے خلاف 11 ستمبر کے حملوں کے بعد قائم کی گئی تھی۔ گذشتہ سال اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل سفیر روچیرا کمبوج نے سی ٹی سی کی صدارت کی تھی۔

یہ کمیٹی دہشت گردی کی مالی اعانت سے نمٹنے، سرحدی سلامتی اور اسلحہ کی اسمگلنگ، انسانی حقوق، متشدد انتہا پسندی اور دہشت گرد بیانیے کا مقابلہ کرنےسمیت عالمی تشویش وخدشات کے متعدد موضوعات پرکام کرتی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں