طالبان کے ترجمان خالد زدران نے کہا ہے کہ ہفتے کی سہ پہر دارالحکومت کابل کے شاہراہ 2 میں پشتونستان روڈ پر کار بم دھماکے میں کم از کم دو شہری زخمی ہوئے۔
طلوع نیوز نیوز ایجنسی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ کردھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔
علاوہ ازیں العربیہ کے ذرائع نے بتایا کہ کابل دھماکا صدارتی محل کے قریب سکیورٹی کی گاڑی میں نصب بارودی مواد سے ہوا۔
دھماکے کے فوراً بعد طالبان کی سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور جگہ کو گھیرے میں لے لیا۔
جب سے طالبان نے افغانستان کا کنٹرول سنبھالا ہے ملک میں کئی بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ داعش نے ان میں سے بہت سے بم دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔