امریکہ کی مشی گن اسٹیٹ یونی ورسٹی میں فائرنگ سے تین افراد ہلاک، پانچ زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں مشی گن اسٹیٹ یونی ورسٹی میں تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اس سے قبل، پیر کی رات فائرنگ کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

کیمپس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے عبوری نائب سربراہ کرس روزمین نے بتایا ہے کہ فائرنگ 8:30 بجے کے لگ بھگ ایک تعلیمی عمارت اور اس کے قریب ہی طلبہ یونین کے اجتماع پر کی گئی۔

پولیس کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی تصاویر جاری کر دی گئی ہیں۔مشتبہ شخص پست قامت تھا۔ اس نے نیلے رنگ کی ٹوپی، سرخ جوتے اور ڈینم جیکٹ پہنی تھی۔ مشی گن ریاست میں تقریباً 50,000 طلباء ہیں۔ کیمپس کی تمام سرگرمیاں 48 گھنٹوں کے لیے منسوخ کر دی گئی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں