47 ملکوں کے 388 کتے ترکیہ پہنچ گئے، کہرمان مرعس میں 74 افراد ریسکیو

کتے ملبے کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور تنگ علاقوں سے گزرنے کی منفرد صلاحیت رکھتے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ 4 منٹ

6 فروری کو جنوبی ترکی میں آنے والے زلزلے کے بعد 47 ممالک سے متاثرہ علاقوں میں پہنچنے والے 388 تربیت یافتہ کتوں نے تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں حصہ لینا شروع کیا۔ ان کتوں نے صرف کہرمان مرعس میں 74افراد کو بچانے میں کردار ادا کیا ہے۔

ترکی کی جانب سے "بین الاقوامی امداد" کے مطالبے کے بعد زلزلہ زدہ علاقوں میں امدادی کاموں میں مدد کے لیے تربیت یافتہ کتوں کی خصوصی ٹیموں کے علاوہ درجنوں بیرونی ممالک سے سرچ اور ریسکیو ٹیمیں پہنچیں۔ تربیت یافتہ کتے تلاش اور بچاؤ ٹیموں کے ناگزیر عناصر میں سے ایک ہیں کیونکہ یہ کتے ملبے کے درمیان زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کرنے اور انتہائی تنگ علاقوں میں منتقل کرنے کی منفرد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

حالیہ رپورٹ کے مطابق کہرمان مرعس اور دیگر ریاستوں میں جاری تلاش اور بچاؤ کے کام کے دوران، 388 خصوصی تربیت یافتہ کتوں نے معاونت میں اہم کردار ادا کیا۔

15 فروری تک جرمنی نے پانچ خصوصی تربیت یافتہ کتوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں مدد کی۔ فرانس نے 9، سپین نے 11، برطانیہ نے 10، اٹلی نے 2، میکسیکو نے 2، روس نے 8 ، ایل سلواڈور نے 3 اور جنوبی افریقہ نے 10 کتے ترکیہ بھیجے۔

پانامہ نے 2تربیت یافتہ کتوں، پولینڈ 8، سنگاپور 4، امریکہ 6، امارات 20، بوسنیا اور ہرزیگووینا ایک ، چیک ریپبلک 8، منگولیا 2، چین 6، انڈیا 2، قطر 4، ارجنٹینا 4، برازیل 4، آسٹریلیا 4 ، پرتگال 9اور انڈونیشیا سے 2 کتوں نے ترکیہ آکر زلزلہ متاثرین کو بچانے کی کوششوں میں حصہ لیا ہے۔

سوئٹزرلینڈ نے بھی 9 تربیت یافتہ کتوں ، کولمبیا نے 8، کوسوو نے 3، لیبیا نے 4، رومانیہ نے 6، جنوبی کوریا نے 4، اور یوکرین نے 2 تربیت یافتہ کتوں کو بھیجا۔

13 تربیت یافتہ کتے ہنگری، ایک مالٹا، 9 جرمنی، 9 آسٹریا، 8 فرانس، 13 سپین، 4 اسرائیل، 3 سویڈن اور 8 کتے جاپان سے اپنی خدمات انجام دینے کے بعد واپس لوٹ گئے۔ اپنی ڈیوٹی ختم کرکے 11 کتے روس، 2 یونان، ایک بلغاریہ، 6 الجیریا، 46 ہالینڈ، 16 میکسیکو، 8 پولینڈ، 4 تیونس، 2 برطانیہ، 7 کروشیا، 5 اٹلی ، 4 پرتگال ، 10 سلواکیہ اور 6 کتے سعودی عرب کو لوٹ گئے ہیں ۔

ممتاز صلاحیتیں

تلاش اور بچاؤ کے دو کتے ’’توماسا ‘‘ اور ’’روکا‘‘ میکسیکن ٹیم کے ساتھ 13 فروری کو ترکیہ کے صوبے ’’ہاٹے‘‘ کے شہر ’’انطاکیہ‘‘پہنچے تھے۔ ان دونوں کتوں نے تلاش اور بچاؤ کی کوشش میں اہم کردار ادا کای۔ میکسیکن ٹیم کے ایک رکن پابلو گارشیا نے بتایا کہ تلاش اور بچاؤ کے کتوں کو تربیت اور بحالی کے پروگرام سے گزرنا پڑتا ہے ۔ یہ پروگرام ایک سے دو سال تک جاری رہتا ہے۔

گارشیا نے ترک خبر ایجنسی کو مزید بتایا کہ ان کتوں نے لباس کی باقیات کو ٹریک کرنے، انسانوں اور دیگر بدبو کے درمیان فرق کرنے اور تلاش اور بچاؤ کے کام کے دوران پیش آنے والے مختلف خاص حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی تربیت حاصل کر رکھی ہے۔ گارسیا نے یہ بھی بتایا کہ "پروٹیو" نامی میکسیکن کتا تلاش اور بچاؤ کی کوششوں میں مدد کے دوران مر گیا۔ میکسیکو کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ "پروٹیو" موسمی حالات اور اس کی عمر بڑھنے کی وجہ سے مر گیا۔ میکسیکو میں اس کتے کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کی گئی تھی۔

جنوبی کوریا کی سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ساتھ 4 خصوصی تربیت یافتہ سرچ اینڈ ریسکیو کتے بھی تھے۔اپنے کام کے دوران تین حصہ لینے والے کتے 6 سالہ ’’ٹوپیک‘‘ 4 سالہ ’’حیتائی‘‘ اور 6 سالہ ’’توری‘‘ زخمی ہوگئے۔ ان کتوں کو شیشے اور دھات کے ٹکڑوں نے زخمی کیا۔ زخموں کے باوجود کتوں نے اپنے زخموں پر پٹی باندھنے کے بعد اپنی فیلڈ سرگرمیاں جاری رکھیں۔

سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے کتوں کی تصاویر زخمی ہونے کے باوجود سوشل میڈیا پر پھیل گئیں ۔ ان کتوں نے زلزلہ زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن میں مدد کی اور صرف کہرمان مرعس میں 74 افراد کو ملبے سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں