ناروے کی نوبیل کمیٹی نے بدھ کو کہا ہے کہ فروری کی آخری تاریخ تک 305 امیدواروں کو 2023 کے نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کیا گیا ہے جو چار سال میں سب سے کم تعداد ہے۔ امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ البتہ امیدواروں میں 212 افراد اور 93 تنظیمیں شامل ہیں۔
اوسلو میں قائم تنظیم نے بتایا کہ پچھلے سال کے 343 امیدواروں کے مقابلے میں رواں سال نوبیل انعام کے لیے امیدواروں میں کمی آئی ہے اور یہ 2019 کے بعد رجسٹرڈ امیدواروں کی سب سے کم تعداد ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ آٹھ سال میں امیدواروں کی سالانہ تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2016 میں 376 امیدوار شامل تھے جو سب سے زیادہ امیدواروں کا ایک ریکارڈ تھا۔
امن کا نوبیل انعام ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دیا جاتا ہے جبکہ دیگر ایوارڈز سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں انعام کے بانی الفریڈ نوبیل کی خواہش کے مطابق پیش کیے جاتے ہیں۔
انعام یافتہ افراد اپنے انعامات 10 دسمبر کو ایوارڈ کی تقریبات میں وصول کرتے ہیں، جو 1896 میں نوبیل کی موت کی برسی کی تاریخ ہے۔ انعام میں ایک ڈپلومہ، ایک گولڈ میڈل اور 10 ملین سویڈش کرونر جن کی امریکی کرنسی میں مالیت 1 ملین ڈالر ہوتی ہے جو نقد انعام کی صورت میں ملتی ہے۔
-
روسی صحافی نے درماندہ یوکرینی بچوں کی مدد کے لیے اپنا نوبیل انعام فروخت کر دیا
روس سے تعلق رکھنے والے نوبیل انعام یافتہ صحافی نے جنگ کے باعث بے گھر ہونے والے ...
بين الاقوامى -
ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر کی نوبیل امن انعام کے لئے نامزدگی
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنز اور وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر برائے ...
بين الاقوامى -
کون سے سربراہ مملکت نے ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا حق دار قرار دیا؟
جنوبی اور شمالی کوریا کے درمیان امن مساعی کیا شروع ہوئیں کہ جنوبی کوریا کے سربراہ ...
بين الاقوامى