یونان میں اسرائیلی اہداف پرمبینہ حملوں کی منصوبہ بندی کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی اہداف پر حملوں کی مبینہ منصوبہ بندی کے الزام میں دو نو جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار دونوں افراد ایرانی نژاد پاکستانی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے سازش کا الزام ایران پر لگا تے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے بیرون ملک اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنانےکی کوشش کی ۔

دوسری جانب یونانی پولیس کا کہناہے کہ گرفتار ملزمان ایرانی نژاد پاکستانی ہیں جن کی عمریں 27 اور 29 سال ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان 4 ماہ پہلے غیر قانونی طور پر ترکیہ سے یونان میں داخل ہوئے، سیل کا ’ماسٹر مائنڈ‘ ایک پاکستانی ہے جو یورپ سے باہر رہتا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ماسٹر مائنڈ ایران میں رہتا ہے،گرفتاری میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد نے یونانی پولیس کی مدد کی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں