حج کے خواہاں افراد دھوکہ بازوں سے خبردار رہیں: برطانوی پولیس

پرکشش پیشکشوں سے ہوشیار رہنا ہوگا، دھوکہ دینے والے کسی بھی فرد یا کمپنی کی فوری رپورٹ کی جائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

برطانوی پولیس نے اس سال حج کے خواہشمند مسلمانوں کو برطانیہ میں کچھ جعلی لوگوں اور حج کمپنیوں سے ہوشیار رہنے کی اپیل کردی۔

برطانوی پولیس نے کہا کہ اس سلسلہ میں برطانیہ میں پرکشش پیشکشوں سے ہوشیار رہنا ضروری ہے۔ ان پیشکشوں کی تشہیر سفر، رہائش اور حج سے متعلق کچھ غیر قانونی کمپنیاں اور افراد کرتے ہیں۔ پولیس نے کہا کسی بھی آفر کی پہلے تصدیق کر لی جائے اور بغیر تصدیق کسی پر بھروسہ نہ کریں۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ کچھ جعلساز اس مذہبی موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دھوکہ دہی اور غیر قانونی طریقے سے رقم حاصل کر رہے ہیں۔ برطانوی مسلمان دھوکہ دہی میں ملوث کسی بھی فرد یا کمپنی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

خیال رہے برطانوی پولیس ہر سال اسی طرح کی وارننگ اس وقت جاری کرتی ہے جب اسے گزشتہ برسوں میں لندن اور دیگر بڑے شہروں میں دھوکہ بازوں سے متاثرہ ہونے والوں کی جانب سے بہت سی شکایات موصول ہوتی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں