سعودی عرب نے انڈیا سے جھینگوں کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے انڈیا سے جھینگے کی درآمد پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ پابندی ہندوستان سے درآمد کی جانے والی منجمد جھینگے کی مصنوعات میں وائٹ اسپاٹ سنڈروم وائرس (ڈبلیو ،ایس ،ایس، وی) کی موجودگی کا انکشاف ہونے کے بعد لگائی گئی ہے۔

اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزارت ماحولیات، پانی اور زراعت نے تمام سمندری مصنوعات کے نمونے جمع کرنے کی ہدایت کی تھی جس میں سرحدی گزرگاہوں سے درآمد کیے جانے والے جھینگے بھی شامل تھے۔

لیبارٹری میں نمونوں کی جانچ کے دوران پتہ چلا کہ ہندوستان سے درآمد کی جانے والے منجمد جھینگوں میں ڈبلیو ایس ایس وی موجود ہے۔

اتھارٹی نے کہا کہ پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک انڈیا سعودی عرب کو برآمد کی جانے والی ان مصنوعات کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خاطر خواہ ضمانتیں فراہم نہیں کرتا تاکہ وائرس سعودی عرب میں ماہی گیری سے وابستہ دیگر مصنوعات میں منتقل نہ ہو۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں