خرطوم ہوائی اڈے پر تباہ ہونے والے اقوام متحدہ کے طیارے کے مناظر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوڈانی فوج اور سریع الحرکت فورسز کے درمیان جھڑپوں کے بعد ایک ویڈیو کلپ سامنے آیا ہے جس میں خرطوم ایئرپورٹ پر تباہ شدہ اقوام متحدہ کے طیارے کے مناظر دکھائے گئے۔ ویڈیو کلپ میں اقوام متحدہ کے ایک جلتے ہوئے طیارے کی باقیات کو بھاری ہتھیاروں سے نذر آتش کرنے کا منظر دکھایا گیا ہے۔

یہ ویڈیو ہفتہ کے روز ایک طرف عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں سوڈانی فوج اور دوسری طرف البرہان کے سابق اتحادی محمد حمدان دقلو المعروف ’’ حمیدتی‘‘ کی زیر قیادت سریع الحرکت فورسز کے درمیان الخرطوم میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہونے کے بعد سامنے آئی ہے۔

واضح رہے سوڈانی فوج اور پیرا ملٹری ’’ سریع الحرکت فورسز‘‘ کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد زخمی اور ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ جھڑپیں البرھان اور دقلو کی جانب سے تنازعات کو بڑھاوا نہ دینے پر اتفاق کی خواہش کے اظہار کے باوجود شروع ہوگئیں۔

دونوں فوجی دستوں کے درمیان تنازعات گزشتہ بدھ کو ’’مروی‘‘میں شروع ہوئے جب ریپڈ ایکشن فورسز نے تقریباً 100 فوجی گاڑیوں کو وہاں کے فوجی ایئر بیس کے قریب ایک مقام پر دھکیل دیا جس سے فوج مشتعل ہوگئی۔ فوج نے اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے سریع الحرکت فورسز کے انخلا پر زور دیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں