دل دہلا دینے والا منظر .. قیدی نے جیلروں کے سامنے بلندی سے کود کر جان دے دی
کولمبیا کے ایک حراستی مرکز میں ایک قیدی نے اچانک چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔
ایک چونکا دینے والی ویڈیو میں اس لمحے کو دیکھا جا سکتا ہے جو نگران کیمروں نے محفوظ کر لیا۔
قیدی ڈینیئل الواریز کولمبیا کے شہر میڈیلن میں پبلک پراسیکیوٹر کی عمارت میں گارڈز کے ہمراہ تھا جب بدھ کے روز اس نے تیسری منزل سے چھلانگ لگائی۔
🇨🇴 | ÚLTIMA HORA: Se suicida pedófilo al lanzarse del 3er piso de la Fiscalía, en Medellín, Colombia.
— Eduardo Menoni (@eduardomenoni) April 28, 2023
El hombre de 43 años, fue profesor del Serv. Nacional de Aprendizaje y era requerido por una corte en EE.UU por el delito de pornografía infantil. ¿Qué opinan de esto? pic.twitter.com/8Ira7HMlS5
ایک مقامی یونیورسٹی میں ڈینیئل پر بچوں کے جنسی استحصال کا الزام تھا وہ مقدمے کی سماعت کے لیے امریکا کے حوالے کہا جانا تھا۔
نگران کیمروں میں اسے عام شہری لباس اور بغیر ہتھکڑیوں کے دیکھا جاسکتا ہے۔
دو محافظوں کے درمیان چلتے ہوئے وہ تیزی سے ریلنگ کی طرف بڑھتا ہے اور چھلانگ لگا دیتا ہے۔
اس دوران دونوں اہلکار بوکھلاہٹ میں نیچے کی جانب بھاگتے دکھائی دیے۔
ابتدائی طبی امداد عملے نے اسپتال منتقل کرنے سے پہلے قیدی کی جان بچانے کی کوشش کی۔ تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔
کولمبیا حکام نے اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا یہ اقدام خودکشی تھا یا جیل سے فرار ہونے کی کوشش تھی۔