سعودی ولی عہد اور امریکی مشیر قومی سلامتی کا علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کی شام امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک تعلقات اور مختلف شعبوں میں ان تعلقات کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤوں نے مشترکہ تشویش کی علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی گفتگو کی۔

Advertisement

سعودی عرب کے امریکہ کے سفیر مائیکل رتنے، نیشنل سیکیورٹی کونسل میں مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے امور کے کوآرڈینیٹربریٹ میک گرک، محکمہ خارجہ کے صدارتی کوآرڈینیٹرآموس ہوچسٹین اور دیگر عہدیدار بھی ملاقات میں موجود تھے۔

مقبول خبریں اہم خبریں