کویت نے فلپائن کے ورکرز کے ملک میں داخل ہونے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ اسی تناظر میں فلپائن کے محکمہ تارکین وطن ورکرز (DMW) نے کویت میں اپنے سفارتخانے اور ورکر بھرتی کرنے والی ایجنسیوں کے ساتھ رابطے شروع کردیے ہیں۔
جمعہ کو جاری بیان میں ڈی ایم ڈبلیو نے کہا ہے کہ محکمہ خارجہ نے اسے فلپائنیوں کے لیے نئے داخلے کے ویزوں کی معطلی سے آگاہ کیا ہے۔ ہم اپنے اوور سیز فلپائنی ورکرز کی فلاح و بہبود اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اپنی لیبر ڈپلومیسی پر گامزن رہیں گے۔ ہم کویت حکومت کی کارروائی سے متعلق استدلال اور مسائل کے بارے میں مزید تفصیلات کا بھی انتظار کر رہے ہیں۔ ہم کویت میں ڈی ایف اے اور فلپائنی سفارت خانے کے ساتھ مل کر صورتحال کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کے لیے کام کر رہے ہیں۔
واضح رہے کویت کے مقامی میڈیا نے منگل کے روز اطلاع دی تھی کہ کویتی وزارت داخلہ نے وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد الصباح کے حکم کے مطابق فلپائنیوں کے لیے ہر قسم کے ورک اور انٹری کے ویزوں پر پابندی لگا دی ہے۔
مقامی خبر رساں ادارے کویت ٹائمز نے وزارت کے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ یہ معطلی مبینہ طور پر فلپائن کی جانب سے دونوں ملکوں کے درمیان لیبر معاہدے کی شقوں کی تعمیل نہ کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے۔
خیال رہے کویت میں تقریباً 2 لاکھ 68 ہزار فلپائنی افراد کام کر رہے ہیں۔ تارکین وطن کارکنوں کے محکمے کے اعداد و شمار کے مطابق صرف 2022 میں فلپائنی کارکنوں کے خلاف بدسلوکی کے 24 ہزار سے زیادہ واقعات ہوئے تھے۔
-
کویت نے فلپائنی شہریوں کے لیے تمام ورک اور انٹری ویزے معطل کردیے
کویت نے دو طرفہ لیبرمعاہدے کی مبیّنہ خلاف ورزی کے بعد فلپائن کے شہریوں کے لیے ہر ...
بين الاقوامى -
کویت: تیل رسنے کے سبب ہنگامی حالت نافذ، کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
کویت کی سرکاری آئل کمپنی نے ایک لیکج کے سبب تیل کے رسائو کو قابو میں کرنے کے لئے ...
مشرق وسطی -
کویت:سعودی سفارت خانے کی غیرملکی جھنڈے والی گاڑیوں کی بکنگ پرتنبیہ
کویت میں سعودی عرب کے سفارت خانے نے شہریوں کے لیے اس بات کو ذہن میں رکھنے کی زور ...
مشرق وسطی