دنیا کے معمر ترین کتے کی سالگرہ تقریب میں کئی ملکوں سے آئے 100 افراد کی شرکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

بہت سے قابل اعتماد ریکارڈ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ پرتگال میں ایک ‘‘ بوبی’’ نام کے ایک کتا دنیا کا سب سے بوڑھا کتا بن گیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ بک کے جاری بیان کے مطابق یہ کتا مغربی پرتگال میں ایک دیہی قصبے کونکیروس میں ایک خاندان کے گھر میں مقیم ہے۔ کتا ‘‘بوبی’’ اس وقت پیدا ہوا جب اس کامالک لیونل کوسٹا کی عمر 8 سال تھی۔

کتے کے مالک لیونل کوسٹا نے پرتگالی میڈیا کو بتایا کہ اس کے کتے کی زندگی پرسکون ماحول کی وجہ سے بڑھ گئی ہے۔ کتے کے مالک نے بتایا کہ بوبی نے گزشتہجمعرات کو اپنی 31 ویں سالگرہ منائی ہے۔ اس کی برتھ ڈے پارٹی میں 100 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے کئی ملکوں سے لوگ آئے تھے۔

ایک ڈانس گروپ نے کتے کے اعزاز میں حصہ لیا۔ بوبی گنیز بک آف ریکارڈز میں گزشتہ فروری میں دنیا کے سب سے معمر کتے کے طور پر مشہور ہوا۔ کتے کی سالگرہ پارٹی میں دنیا کے مختلف حصوں سے غیر ملکی صحافیوں نے بھی شرکت کی۔ لیونل کوسٹا نے بتایا یہ سب افراد ہمارے پیارے بوبی کے ساتھ تصویریں بنوانے آئے تھے۔

کتے کے مالک کوسٹا نے کہا کہ ان کے کتے کی صحت اچھی ہے۔ تاہم بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ اسے چلنے پھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ وہ مایوپیا کا بھی شکار تھا۔ یہ ایک خالص نسل کے کتے کے خاندان کا بیٹا ہے۔ یہ ایک پرتگالی نسل کا کتا ہے۔ ایسے کتوں کو خاص طور پر مویشیوں کی حفاظت کے لیے تربیت دی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا میں 1954 سے ‘‘ دی انٹرنیشنل کینائن فیڈریشن’’ کا رکن ہوں۔ اس فیڈریشن میں 98 ممالک شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کتا بوبی 11 مئی 1992 کو پیدا ہوا تھا۔ یہ ہمیں ان لوگوں کی یاد دلاتا ہے جو ہمارے خاندان میں سب سے اہم تھے اور بدقسمتی سے وہ اب ہمارے درمیان نہیں رہے۔ ان افراد میں میرے والد، میرے بھائی، اور میرے دادا اور دادی شامل ہیں۔ یہ افراد اب اس دنیا سے جا چکے ہیں ۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں