اسپین میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ، آگ کا بڑا شعلہ بھڑک اٹھا: ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

اسپین میں ایف 18 جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ طیارہ زمین پر گرتے وقت آگ کے شعلے سے پھٹ گیا۔جب یہ واقعہ پیش آیا تو لڑاکا طیارہ ایک فلائنگ نمائش کے لیے تربیتی پرواز پر تھا۔

ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ سے قریباً 300 کلومیٹر دور واقع زاراگوزا ایئر بیس پر ایف/اے-18 ہورنیٹ لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوا ہے۔

ٹویٹر پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ساختہ ایف 18 ہورنیٹ لڑاکا طیارہ تیزی سے عمودی انداز میں بلندی کھوتے ہوئے گررہا ہے اور اسے زمین کی جانب غوطہ لگاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اسپین کی وزارت دفاع نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ لڑاکا طیارے سے نکالے گئے پائلٹ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی زندگی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق زاراگوزا ایئر بیس شہر سے قریباً 16 کلومیٹر دور واقع ہے اور یہ ہسپانوی فضائی اورخلائی فورس کے زیراستعمال ہے۔اسپین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ای ایف ای' کے مطابق یہ لڑاکا طیارہ ایک فلائنگ نمائش کے لیے تربیتی پرواز پرتھا۔

حادثے کا شکار ہونے والے میکڈونیل ڈگلس ایف 18 ہورنیٹ کا تعلق ہسپانوی فضائیہ کی ایئر کمبیٹ کمانڈ (اے آر سی او ایم) کے آپریشنل یونٹ علا 15 سے ہے۔ ایف-18 ہورنیٹ کو 1986 میں اسپین کے فضائی بیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔

امریکی فرم بوئنگ کا تیار کردہ ایف/اے-18 میکڈونیل ڈگلس کاربن فائبر ونگ رکھنے والا پہلا طیارہ تھا اور ڈیجیٹل فلائی بائی وائر فلائٹ کنٹرول استعمال کرنے والا پہلا ٹیکٹیکل جیٹ فائٹر تھا۔ اس کی مختلف اقسام میں دو نشستوں والے جیٹ کو ایک بہتر لڑاکا طیارہ سمجھا جاتا ہے،اس کے علاوہ ایک جاسوس طیارہ اور ایک رات کے وقت حملہ آور ہونے کی صلاحیت کا حامل لڑاکا جیٹ ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں