شمالی مصر کے شہر اسکندریہ کے ایک مشہور تفریحی پارک کے اندر گیم سیٹ گرنے سے ہونے والے المناک حادثے میں بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق، اسکندریہ کے علاقے سموحہ میں ایک گیمنگ ایریا میں 10 سال سے زائد عمر کے بچوں کے لیے بنائے گئے گیمز میں سے ایک اچانک گر گئی جس سے اس پر سوار بچے زخمی ہوگئے۔
بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا کہ 6 افراد ایک کیروسل پر سوار تھے جب اچانک اس کی سیٹ لوڈ بیئرنگ پول سے الگ ہو گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔