امریکی صدر کی اردنی شہزادہ حسین اور ان کی دلہن کو شادی کی مبارکباد

بڑی خواہش تھی میں بھی آج آپ کے ساتھ ہوتا: بائیڈن کا ویڈیو پیغام

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

امریکی صدر بائیڈن نے اردن کے ولی عہد شہزادہ حسین اور ان کی دلہن سعودی رجوہ کو شادی کی مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ بائیڈن نے دولہا اور دلہن کو ویڈیو مبارک باد پیش کی۔ واضح رہے بائیڈن کی اہلیہ جل بائیڈن نے اردن میں اس شاہی شادی میں شرکت کی ہے۔

بائیڈن نے عمان میں امریکی سفارت خانے کی طرف سے نشر کی گئی ایک ویڈیو کلپ میں کہا کہ آپ خوشی اور جشن سے بھرے ہوئے اس دن ہمارے دلوں میں ہیں۔ ہم آنے والے سالوں میں آپ کے ساتھ اور آپ کے قابل فخر والدین شاہ عبد اللہ، ملکہ رانیہ اور تمام اردنی باشندوں کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں۔ ہم دونوں طرف کے لوگوں کے درمیان دوستی کو مزید گہرا کرنے کی خواہش لیے ہوئے ہیں۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ میں واقعی میں کتنا چاہتا ہوں کہ میں آج آپ سب کے ساتھ ہوتا۔

امریکہ کی خاتون اول جل بائیڈن نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ حسین اور شہزادی رجوہ کو مبارکباد ۔ آج جب آپ ایک ساتھ اپنی نئی زندگی کا آغاز کر رہے ہیں ہم آپ کے لیے پیار، خوشی اور بھرپور صحت کے ساتھ ایک خوشحال مستقبل کی خواہش کرتے ہیں ۔

جمعرات کو اردن میں مشرق وسطیٰ اور دنیا بھر کے رہنماؤں کی موجودگی میں اردن کے ولی عہد الحسین بن عبداللہ اور نوجوان سعودی خاتون رجوہ آل سیف کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں