تونس میں پولیس نے رواد کے علاقے میں ایک خاتون کو اس وقت گرفتار کیا جب اس نے اپنے شوہر کو سوتے ہوئے جلا کر مار ڈالا۔
تونس کے اخبار "صباح" کے مطابق ایک سکیورٹی ذریعے نے بتایا کہ بیوی نے اپنے شوہر کے جسم پر اس وقت بینزین انڈیل دی جب وہ سو رہا تھا۔ خاتون کا دعویٰ ہے کہ اس کے شوہر نے اسے دھوکہ دیا تھا اور اس کے کسی دوسری خاتون کے ساتھ مبینہ تعلقات تھے۔
ذرائع نے وضاحت کی کہ "8 جولائی کو سول پروٹیکشن کی طرف سے ایک فون کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ ضلع رواد میں ایک گھر میں آگ لگ گئی ہے اور اس کے اندر سے ایک شخص ملا ہے جس کا پورا جسم میں شدید جھلس گیا ہے، اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جوڈیشل پولیس ٹیموں نے جھلسنے کے نتیجے میں اس کی ٹانگ پر گہرا زخم دریافت کرنے کے بعد بیوی سے تفتیش شروع کی اور اس نے اعتراف کیا کہ اس نے اسے پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر قتل کیا تھا۔
خاتون نے کہا کہ میں نے شوہر اوراس کی مبینہ گرل فرینڈ کے درمیان "WhatsApp" پر ہونے والی گفتگو کا پتا لگالیا تھا۔ وہ سو رہا تھا جب میں نے اسے آگ لگا کر زندہ جلادیا۔ شوہر کو جان بوجھ کر قتل کے ارادے سے آگ لگانے کےالزام میں خاتون سے تفتیش کی جا رہی ہے۔