طیارے ’’ سخوئی ۔ 25 ‘‘ کو سمندر میں گرتا دیکھیں، پائلٹ نے چھلانگ لگا دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

روسی لڑاکا طیارہ ’’ سخوئی ۔ 25 ‘‘ کا دوران پرواز انجن خراب ہوگیا اور طیارہ سمندر میں جا گرا۔ روسی فوجی پائلٹ نے طیارے سے چھلانگ لگا دی تاہم وہ ہلاک ہوگیا۔ حادثہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب طیارہ بحیرہ ازوف کے اوپر تربیتی پرواز کر رہا تھا۔ روسی خبر ایجنسی ’’ TASS‘‘ کے مطابق پائلٹ کو پانی سے نکالا گیا تو وہ موت سے ہمکنار ہو چکا تھا۔

روسی میڈیا نے جنگی طیارے کے روس اور یوکرین کے جنوبی ساحلوں سے دور "آ زوف" میں گرنے کی ویڈیو نشر کی۔ ایک ساحل سے تھوڑے فاصلے پر ’’ یائیسک سپِٹ‘‘ کے علاقے میں لوگوں کا رش دکھایا گیا۔

واضح رہے روسی فضائیہ کو اس سال کئی حادثات پیش آئے ہیں جس کی وجہ یوکرین میں لڑائی کے دوران پروازوں کی تعداد میں اضافہ بتایا جا رہا ہے۔ روس کا ایک ’’مِگ ۔ 31 ‘‘ طیارہ جولائی کے اوائل میں ’’ اواچے بے‘‘ کے اوپر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں