عدالتی اصلاحات کے خلاف اسرائیل میں پھر مظاہرے، 17 افراد گرفتار
مظاہرین نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کا گھیراؤ کر لیا: نامہ نگار العربیہ
اسرائیل میں آج منگل کو وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کی حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔
حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کا مقصد عدلیہ کو کمزور کرنا اور سپریم کورٹ کے اختیارات کو کم کرنا ہے۔
العربیہ اور الحدث کے نامہ نگار نے بتایا کہ مظاہرین نے تل ابیب میں اسرائیلی وزارت دفاع کو گھیرے میں لے لیا، جبکہ اسرائیلی پولیس نے آج صبح سے 17 مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔
اسرائیل کے اندر موجود عرب ذرائع نے عرب ورلڈ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ مظاہرے اسرائیل کے الگ الگ حصوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حیفا میں سینکڑوں مظاہرین نے مرکزی شاہراؤں کو پر نقل و حرکت روک دی جبکہ 200 سے زائد خواتین نے شہر کی ایک عدالت کے سامنے احتجاج کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق مظاہرین کا مقصد آج اسرائیل میں نقل و حرکت کو مفلوج کرنا اور بڑی سڑکوں کو بلاک کرنا ہے، جیسا کہ اپوزیشن کی طرف سے پہلے اعلان کیا گیا تھا۔
اخبار "یدیوت احرونوت" کے مطابق مظاہرین نے ساحلی سڑک کو دونوں سمتوں میں بند کر دیا، اور تل ابیب کی سڑکوں سے ہوتے ہوئے اسٹاک ایکسچینج کی عمارت تک پہنچ گئے۔
مدير مكتب #العربية في #فلسطين زياد حلبي يرصد تطورات دراماتيكية بسبب الاحتجاجات على إصلاح النظام القضائي: إغلاق مقرات وزارة الدفاع والبورصة ومحاور الطرق pic.twitter.com/k4GPyI7O1k
— العربية (@AlArabiya) July 18, 2023
احتجاج کرنے والے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مجوزہ تبدیلیوں کا مقصد نیتن یاہو کو بدعنوانی کے مقدمات سے بچانا اور اسرائیل میں سپریم کورٹ اور جمہوریت کے کردار کو کمزور کرنا ہے۔
کیپلان فورس موومنٹ، جو اپوزیشن کی طرف سے مظاہروں کو منظم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی، نے کہا کہ منگل کو مظاہرے میں اسرائیل کے پانچ مرکزی ٹرین اسٹیشنوں پر کام روکنے کی کوشش بھی کریں گے۔
-
اسرائیلی فوج میں حکومت کے خلاف بغاوت کے آثار،احکامات نہ ماننے کے خطوط ارسال
تل ابیب میں عسکری ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فوج حالیہ ہفتوں میں بغاوت کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی عدلیہ کا حکومت کو فلسطینی ماہی گیر کو کشتی واپس کرنے کا حکم
اسرائیلی سمندری حکام نے گزشتہ برس ماہی گیری کی اجازت والے علاقے سے تجاوز کرنے پر ...
مشرق وسطی -
اسرائیل میں 54 فیصد نوجوان ہجرت کرنے پر غور کرنے لگے
حکومت کے بغاوت کے منصوبے کے بعد ایک نئےسروے میں نوجوانوں کا نقطہ نظر جانا گیا
مشرق وسطی