دھماکوں نے کیئف کو ہلا کر رکھ دیا،ماسکو کی فضا میں فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل
یوکرینی حکام کی جانب سے ملک بھر میں فضائی حملوں کی وارننگ جاری کیے جانے کے بعد جمعے کو دارالحکومت کیئف میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
کیئف کے میئر وٹالی کلِچکو نے رہائشیوں پر زور دیا کہ وہ فضائی حملوں سے بچنے کے لیے پناہ گاہوں میں رہیں۔
انہوں نے ’ٹیلی گرام‘ پر لکھا کہ "شہر میں شدید دھماکے ہو رہے ہیں۔ شہری پناہ گاہوں میں رہیں"۔
کلچکو نے اطلاع دی ہے کہ میزائل کے ٹکڑے شہر میں بچوں کے ہسپتال پر گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کیئف کے حکام نے کہا کہ فضائی دفاع کام کر رہا ہے اور فضائیہ نے اطلاع دی ہے کہ روس نے کیئف کے علاقے میں ہائپرسونک میزائل داغے ہیں۔
یوکرینی پبلک براڈکاسٹنگ کارپوریشن نے وینیٹسیا اور خمیلنٹسکی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاع دی۔ خمیلنٹسکی کے ایک اہلکار نے کہا کہ خطے میں فضائی دفاع اپنا کام کر رہا ہے۔
دوسری طرف روسی ایمرجنسی سروس نے آج ماسکو کے ’ونوکوفو‘ ہوائی اڈے پر فضائی آپریشن بند کرنے اور ٹیک آف اور لینڈنگ آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا۔
ایمرجنسی سروسز نے تاس کو بتایا کہ ونوکوفو ہوائی اڈے کے علاقے میں فضائی حدود کو بند کر دیا گیا ہے طیاروں کی آمد ورفت کو روک دیا گیا ہے۔
ہوائی اڈے کی آن لائن پروازوں کی روانگی اور آمد کی فہرست کے مطابق فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے چار طیاروں کی روانگی اور نو آنے والی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور دو پروازوں کو ڈومودیدوو ہوائی اڈے پر بھیج دیا گیا۔
بعد ازاں روسی ایجنسی "ٹاس" نے کہا کہ حکام نے ماسکو میں ونوکوفو ہوائی اڈے کو دوبارہ کھول دیا ہے اور ہوائی ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
روسی ایوی ایشن حکام کے ایک ذریعے نے آج جمعہ کوبتایا کہ دارالحکومت ماسکو کے جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے کی فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔ ذرائع نے "این اے ایس" کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ "سول ہوائی جہاز کی پروازوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کالوگا ہوائی اڈے پر فضائی حدود بند کر دی گئی ہے۔"
ایک اور تناظر میں روسی حکام نے تصدیق کی کہ یوکرین کی افواج نے آج صبح ڈونیٹسک کے شہر گورلووکا پر 4 کلسٹر بم گرائے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ 155 ایم ایم کے توپ خانے سے فائر کیے گئے گولوں کے ساتھ یوکرین کی فوج نے شہر پر چار کلسٹر بم داغے۔
-
یوکرین نے روسی فوج سے جنوب مشرقی گاؤں ریونوپل کو آزاد کرا لیا
یوکرین کی افواج نے جنوبی محاذ پر روس کے زیر قبضہ ایک اور بستی پر دوبارہ قبضہ کر ...
بين الاقوامى -
واگنر کی بغاوت سے یوکرین میں فوجی آپریشن متاثر نہیں ہوگا: روس
ڈونیٹسک اور زاپوروزئے کے محوروں پر یوکرینی افواج کے حملوں کو پسپا کر دیا ہے: روسی ...
بين الاقوامى -
روس کا کئی محاذوں پریوکرین کے حملوں کو ناکام بنانے،فوجی سازوسامان تباہ کرنے کا دعویٰ
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان ایگور کوناشینکوف نے اتوار کے روز کہا کہ روسی فوج نے ...
بين الاقوامى -
یوکرینی فوج کا روس کے داغے گئے ایرانی ساختہ 58 شاہد ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
یوکرین کی فوج نے ایرانی ساختہ 59 شاہد ڈونز میں سے 58 کو مار گرایا ہے۔روس نے رات ...
بين الاقوامى