کیا یہ سچ مچ میں لائبریری ہے جو پانی پر تیر رہی ہے؟
مصنوعی ذہانت کے پروگرام سے تیار کردہ تصویر کی سوشل میڈیا پر دھوم
سوشل میڈیا پر ایک تصویر صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس پر ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ تصویر میں ایک لائبریری دکھائی دیتی ہے اور ایسے لگتا ہے کہ یہ لائبریری پانی پر تیر رہی ہے۔ تصویر پر صارفین کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آ رہا ہے۔
تصویر سے پتہ چلتا ہے کہ گلاب کے پھولوں سے ڈھکی پانی کی سطح پر تیرتی ہوئی کشتی کی شکل میں ایک لائبریری دکھائی دیتی ہے۔
خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق اس کے ساتھ دی گئی پوسٹ میں لکھا ہے کہ "یہ ہالینڈ میں گلابوں کی ایک جھیل پر تیرتی لائبریری ہے"۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’فیس بک‘ اور ’ایکس‘ ویب سائٹ (سابقہ ٹویٹر) پر سینکڑوں افراد نے تبصرہ کیا ہے۔
مصنوعی ذہانت کا پروگرام
تاہم یہ دعویٰ غلط ہے کہ یہ کوئی لائبریری ہے جو پانی میں تیر رہی ہے۔ کیونکہ تصویر کا سچائی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ مصنوعی ذہانت کے پروگرام کا کمال ہے۔
سرچ انجن کے ذریعے اسے تلاش کرنے سے معلوم ہوا کہ یہ سات جولائی 2023 کو ڈیویئنٹ آرٹ ویب سائٹ پر شائع ہوئی تھی۔ یہ ویب سائٹ بصری فنون اور ڈیزائن کے لیے تیار کی گئی ہے۔
-
رنگوں سے حقیقت سے قریب تر تصویر کشی کرنے والی سعودی مصور عفاف السرائی سے ملیے
سعودی مصور عفاف السرائی پورٹریٹ یا تصویر کشی کے فن سے محبت کے ساتھ ساتھ ایک خاص ...
بين الاقوامى -
"میٹیورائٹ ہنٹر" سانپوں اور بچھو کے درمیان بھرپور مہم جوئی کے خوفناک مناظر
العربیہ چینل پر نشرپروگرام میں شہابیوں کی تلاش کرنے والوں کو درپیش مشکلات کا احاطہ ...
بين الاقوامى -
ایمازون جنگل سے ڈھونڈے گئے چار میں سے دو کا والد سوتیلی بیٹی سے زیادتی پر گرفتار
کولمبیا کے ایمازون جنگل سے دو ماہ قبل بچائے گئے چار مقامی بچوں میں سے دو کے والد ...
بين الاقوامى