تاریخ میں پہلی بار3 بڑے امریکی فوجی شعبےقیادت کے بغیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

امریکا میں تین 3 امریکی فوجی شعبے سینیٹ کی طرف سے منظوری نہ ملنے کی وجہ سے سربراہوں کے بغیر چل رہےہیں کیونکہ ریپبلکن سینیٹر ٹومی ٹوبر ویل نے پینٹاگان کی اسقاط حمل کی نئی پالیسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 300 سے زائد اعلیٰ فوجی افسران کی تقرری کو معطل کر دیا۔امریکی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد مثال ہے جس میں تین امریکی فوجی شعبے قیادت کے بغیر چل رہے ہیں۔

نیول آپریشنز کے سربراہ جنرل مائیک گلڈے نے پیر کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، بحریہ، فوج اور میرین کور بھی سربراہوں کے بغیر قائم مقام سربراہوں کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

پیر کو ڈیفنس سکریٹری لائیڈ آسٹن نے ان معطلیوں پر تنقید کی کیونکہ تعطل کا یہ عمل پانچوین مہینے میں داخل ہوگیا ہے اور کوئی حل نظر نہیں آرہا ہے۔

آسٹن نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ "اس مکمل معطلی کی وجہ سے محکمہ دفاع کی تاریخ میں پہلی بار ہمارے تین فوجی کمانڈزیونٹ سینیٹ سے تصدیق شدہ کمانڈروں کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ یہ غیر مسبوق ، غیر ضروری اور غیر محفوظ ہے اور اس سے امریکہ کی فوجی تیاری کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔"

اناپولس، میری لینڈ میں یو ایس نیول اکیڈمی میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ "امریکی افواج بہتر کی مستحق ہیں۔ فوجی ترقیوں پر پابندی فوجی خدمات کو بہترین افسران کو برقرار رکھنے سے روکتی ہے۔"

امریکہ اور تاریخ کی سب سے خطرناک جنگی قوت، پوری طاقت اور دفاع کے لیے یقینی قیادت کی تیز رفتار منتقلی ضروری ہے۔"

آسٹن نے زور دے کر کہا کہ "اب وقت آگیا ہے کہ سینیٹ تمام اہل فوجی نامزدگیوں کی منظوری دے، خاص طور پر 33 ویں چیف آف نیول آپریشنز کی تقرری عمل میں لائی جائے۔

صدر جو بائیڈن نے جنرل لیزا فرنچٹی کو بحریہ کی کمان کرنے والی پہلی خاتون بننے کے لیے نامزد کیا تھا۔

ریپبلکن سینیٹر ٹروپول اسقاط حمل کے خواہاں فوجی سروس کے ممبروں کے لیے تنخواہ کی چھٹی اور سفری معاوضے کی اجازت دینے کی پالیسی پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اسقاط حمل کے لیے وفاقی فنڈز کے استعمال پر پابندی کے بنیادی اصول کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ "کچھ غلط رپورٹوں کے برعکس سینیٹر ووٹ کو بلاک نہیں کرتا اور اکثریتی رہ نما چک شومر 3 گھنٹے سے بھی کم وقت میں میرین کور کے نئے کمانڈر کی منظوری دے سکتے ہیں۔"

ریپبلکنز سینٹرمچ میک کونل نے واضح کیا ہے کہ وہ ٹوبرویل کی جانب سے تقرریوں کو معطل کرنے کی حمایت نہیں کرتے ہیں، لیکن اگست کی چھٹی سے پہلے ان کے ساتھ معاہدہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

سینیٹ کے ڈیموکریٹک اکثریتی رہ نما چک شومر نے تبصرہ کرتےہوئے کہا کہ "یہ ریپبلکن قیادت پر منحصر ہے کہ وہ ٹوبرویل کو تقرریوں کو معطل کرنے سے منع کرے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں