ترکیہ میں ایک غیر ملکی شہری پر حملے کا ایک نیا واقعہ سامنے آگیا ہے۔ ایک مراکشی شہری استنبول میں اس وقت شدید زخمی ہوگیا جب اسے ایک ترک ٹیکسی ڈرائیور نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ زخمی مراکشی کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ یہ کہانی پیر کے روز شروع ہوئی جب مراکشی باشندے جمال دومان نے ایک نائٹ کلب میں نائٹ واچ مین کی نوکری مکمل کی اور گھر جانے کے لیے ٹیکسی مانگی۔
تاہم جب ڈرائیور وہاں پہنچا تو اسے حیرت ہوئی کہ کام کی جگہ سے جمال کے گھر کا فاصلہ کم ہے اس لیے اس نے اسے لے جانے سے انکار کر دیا۔ تھکے ہوئے کارکن کو اس انکار پر غصہ آیا اور اس نے طیش میں آکر گاڑی کی سیٹ کو پٹخ دیا۔
Beyoğlu’nda "kısa mesafe" nedeniyle taksiye alınmayan 57 yaşındaki Fas uyruklu adam, taksici Doğan G. tarafından sokak ortasında tekme ve yumruklarla dövüldü.
— Yekvücut (@yekvucutcom) August 18, 2023
Yere düşerek başını çarpan adam hayatını kaybetti.
Yakalanan taksici ev hapsi cezasına çarptırıldı. pic.twitter.com/LgH83apmou
اس موقع پر ڈرائیور اپنی گاڑی سے باہر نکلا اور 57 سالہ جمال دومان کو سر سے ٹکر مار دی اور تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔ مراکشی شہری زمین پر گر گیا اور اس کا سر فٹ پاتھ سے ٹکراگیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ٹیکسی ڈرائیور فرار ہوگیا۔ تاہم پولیس بعد میں اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گئی اور مقدمے کی سماعت کے لیے اسے گھر میں نظر بند کر دیا۔