بھارت میں ہونے والے ’جی ٹونٹی سربراہی اجلاس’ کے موقعے پر عالمی رہ نماؤں کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
آج اتوار کو بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے سعودی ولی عہد اور وزیراعظم عزت مآب شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔
#فيديو | سمو #ولي_العهد يلتقي رئيسة وزراء جمهورية بنغلاديش الشعبية على هامش انعقاد قمة #مجموعة_العشرين. #ولي_العهد_في_قمة_العشرين | #واس pic.twitter.com/KJWeUuOVsU
— واس الأخبار الملكية (@spagov) September 10, 2023
سربراہ اجلاس کے موقع پر عالمی رہ نماؤں کی سعودی ولی عہد کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔اس موقعے پر انہوں نے آج ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے ملاقات کی تھی۔ گذشتہ روز انہوں نے نے جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا سے ملاقات کی تھی۔ ان ملاقاتوں میں سعودی عرب اور دوسرے دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور ’G20‘ سمٹ کے اہداف کو آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔