مراکش کےفرمانروا کی ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت، متاثرین کے لیے خون کا عطیہ دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

مراکش کی خبر رساں ایجنسی کے اعلان کے مطابق ملک کے فرمانروا شاہ محمد ششم منگل کے روز مراکش کے یونیورسٹی ہسپتال میں تباہ کن زلزلے کے متاثرین کی عیادت کے لیے پہنچے جہاں انہوں نے زخمیوں کے لیے اپنے خون کا عطیہ بھی دیا۔

اس موقعے پر مراکش کے بادشاہ نے زخمیوں کی عیادت کی اور انہیں گلے لگایا۔

خبر رساں ایجنسی نے کہا کہ مراکش کے بادشاہ نے کل منگل کی سہ پہر رباط کے یونیورسٹی ہسپتال سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دردناک زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ مراکشی بادشاہ نے متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے "خون کا عطیہ" دیا۔

مراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم زلزلہ متاثرین کی خیریت دریافت کرتے ہوئے

مراکشی زلزلے کے متاثرین کی تعداد 3000 کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں