ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر یحییٰ رحیم صفری نے حماس کی طرف سے اسرائیل پر سب سے بڑے حملے کی تحسین کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ مبارکباد کا یہ پیغام سرکاری نیوز سائٹ "اسنا" نے رپورٹ کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی جنگجووں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور فلسطین اور یروشلم کی آزادی تک ان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ فلسطینی گروپ حماس کا ہفتے کے روز اسرائیل پر حملہ انتہائی حیران کن اور پھیلا ہوا تھا۔
ایران کے سرکاری ٹی وی نے حماس کے اسی میزائل حملے کے سلسلے میں ایرانی پارلیمنٹ کے ارکان کو مرگ بر اسرائیل اور فلسطینیوں کی فتح ہوگی اور اسرائیل تباہ ہوگا کہ نعرے لگاتے دیکھایا ہے۔ ارکان پارلیمان یہ نعرے لگاتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے تھے۔
-
دبئی: اسرائیلی قونصل خانے کی حماس میزائل حملے کی مذمت
دبئی میں اسرائیلی قونصلیٹ جنرل نے اسرائیل پر حماس کے میزائل فائر کرنے کی مذمت کرتے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی قیدیوں کو موٹر سائیکلوں پر اغوا کرکے غزہ لے جانے کے مناظر
ویڈیو کلپس میں فلسطینی دھڑوں کے افراد کو 5 اسرائیلی فوجیوں کو پکڑتے اور گھومتے ...
مشرق وسطی -
راکٹوں کا جواب: اسرائیل کے غزہ پر بڑے پیمانے پر حملے، سینکڑوں افراد کی نقل مکانی
اسرائیلی فوج نے ’’ طوفان الاقصیٰ‘‘ کے جواب میں غزہ کی پٹی کیخلاف آپریشن ’’آہنی ...
مشرق وسطی