ہم مصری سرزمین کی طرف نقل مکانی کی اجازت نہیں دیں گے: السیسی، میکرون سے ملاقات

حماس کو ختم کرنے کے اسرائیلی ہدف کو حاصل ہونے میں کئی سال درکار ہوں گے: مصری صدر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
3 منٹس read

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز قاہرہ میں فرانسیسی صدر میکرون سے ملاقات کے بعد کہا کہ مصر مصری سرزمین کی طرف کسی بھی نقل مکانی کی اجازت نہیں دے گا۔

السیسی نے میکرون کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ حماس کو ختم کرنے کے اسرائیلی اعلان کردہ ہدف کو بہت زیادہ سال درکار ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی زمینی حملے کے نتیجے میں بہت زیادہ شہری ہلاکتیں ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ تناؤ اور مایوسی وہ وجوہات ہیں جنہوں نے اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان موجودہ لڑائی کو جنم دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ اور بستیوں کی توسیع کے حوالے سے گذشتہ برسوں میں اسرائیل کا طرز عمل نفرت اور غصے کی کیفیت پیدا کر رہا ہے۔ اس نفرت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ مصری صدر نے مزید کہاکہ ہم نہیں چاہتے کہ غزہ میں جاری کشیدگی دوسرے علاقوں تک پھیلے۔ میں نے فرانسیسی صدر کے ساتھ غزہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کو روکنے اور پرامن رہنے کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا۔

مصری صدر السیسی نے زور دیا کہ مسئلہ فلسطین کو حل کرنے سے خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ قاہرہ حماس کے زیر حراست مزید قیدیوں کی رہائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ مصری صدر نے غزہ میں سب شہریوں کو متاثر کرنے والے تمام اقدامات کی مذمت کی۔

فرانسیسی صدر نے اعلان کیا کہ ہم غزہ میں کشیدگی سے بچنے کے لیے اپنی استطاعت کی حد تک ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اسرائیل پر حماس کے حملے کا کوئی جواز نظر نہیں آتا۔ ہم مزید کشیدگی سے بچنے کے لیے امن اور سلامتی کے اقدام کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل کا خیال پرانا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی امداد غزہ میں بغیر کسی رکاوٹ کے داخل ہونی چاہیے۔ غزہ کے ہسپتالوں میں ایندھن کی فراہمی کی ضرورت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانسیسی بحریہ کا ایک بحری جہاز جلد ہی غزہ کے ہسپتالوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے پہنچے گا۔ ضروری سامان لیکر ایک طیارہ مصر پہنچے گا۔ قبل ازیں السیسی نے اپنے فرانسیسی ہم منصب میکرون کا قاہرہ کے اتحادیہ محل میں استقبال کیا۔

میکرون نے بدھ کو عمان میں اردنی شاہ عبداللہ دوم سے غزہ کی صورتحال کے بارے میں ملاقات کی۔ شاہ عبداللہ دوم نے میکرون کے ساتھ ملاقات کے دوران دنیا سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جنگ کو روکنے کے لیے فوری طور پر متحرک ہوا جائے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں